آئی اے این ایس
حیدرآباد سٹی میں سڑکوں کی ابتر حالت میں سدھار لانے کی سمت پہلا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے آج شہر کے مختلف تین مقامات پر ملٹی لیول( ہمہ سطحی) فلائی اوورس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے ان فلائی اوورس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان( ایس آر ڈی پی) کے تحت کے بی آر پارک بنجارہ ہلز ، مائنڈ اسپیس اور راجیو پارک ہائی ٹیک سٹی میں ان فلائی اوورس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ سنگ بنیاد تقریب میں مرکزی مملکتی وزیر لیبر بنڈارو دتا تریہ، ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی اور دیگر ریاستی وزراء شریک تھے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند کے ٹی آر نے کہا کہ ملٹی لیول فلائی اوورس اور دنیا کے مختلف شہروں میں موجود اسکائی واکس بھی حیدرآباد میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ اور یہ کام اندرون تین سال مکمل کرلئے جائیں گے جن پر20ہزار کروڑ روپے کا خرچ آئے گا ۔ مرکزی حکومت کا تذکرہ کئے بغیر کے ٹی آر نے کہا کہ ہم کسی کی مدد کے بغیر سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ضروریات اور اس کی وسعت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس آر ڈی پی منصوبہ کو قطعیت دی گئی ہے کیونکہ اب اس تاریخی شہر کی آبادی ایک کروڑ سے تجاوز ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت ملٹی لیول فلائی اوورس اسکائی واکس اور شہر کے54مقامات پر سگنل سے پاک جنکشن تعمیر کئے جائیں گے ۔ پہلے مرحلہ میں شہر کے18جنکشن مقامات پر50فلائی اوورس تعمیر کئے جائیں گے جس کے لئے1,096,71کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اتوار کو شہر کے تین مقامات پر فلائی اوورس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جب کہ10جنکشنوں پر26فلائی اوورس تعمیر کئے جائیں گے جس پر886کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ پر کشش کے بی آر پارک کے اطراف، جو بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز کو ہائی ٹیک سٹی سے جوڑتا ہے ،6جنکشنوں پر ملٹی لیول فلائی اورس تعمیر کئے جائیں گے جن پر510کروڑ روپے صرف ہوں گے۔ ٹی آر ایس حکومت نے جی ایچ ایم سی انتخابات سے قبل جو جاریہ ماہ منعقد ہونے والے ہیں، اہم پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر دتاتریہ نے کہا کہ ملک میں حیدرآباد کو صد رمقامات کی فہرست میں اول مقام حاصل ہوجائے گا۔
T Minister KTR Lays Foundation For Multi Level Flyovers At KBR Park
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں