گاؤکدل قتل عام کے 26 سال مکمل - سری نگر میں بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-22

گاؤکدل قتل عام کے 26 سال مکمل - سری نگر میں بند

سری نگر
پی ٹی آئی
گاؤ کدل قتل عام کی26ویں برسی کے موقع پر علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر آج یہاں دکانات اور تجاتی ادارے بند رہے ۔1990میں پیش آئے گاؤ کدل واقعہ میں ایک جلوس پر سیکوریٹی فورسس کی مبینہ فائرنگ میں52عام شہری ہلاک ہوئے تھے ۔ علیحدگی پسندوں کی اپیل پر لال چوک اور گاؤ کدل کے اطراف و اکناف کے علاقوں اور میسومہ میں ہڑتال منائی گئی ۔ حریت کانفرنس کے دونوں گروپس نے بھی ہڑتال کی اپیل کی تھی ۔ وادی کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کی اجتماعی نقل مکانی کے دو دن بعد1990میں آج ہی کے دن گاؤ کدل میں یہ قتل عام کیا گیا تھا ۔ گاؤ کدل میں مظاہرین نے سیکوریٹی فورسسکی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔ بہر حال ہڑتال کی اپیل سے سرکاری ٹرانسپورٹ غیر متاثر رہا ۔ علیحدگی پسند سخت گیر حریت کانگریس کے صدرنشین سید علی شاہ گیلانی نے بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے قتل عام کے ایسے تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائیں ۔ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے گاؤ کدل واقعہ کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چند ہفتوں میں ان سیاہ دنوں یا واقعات کی برسی منائی جائے گی جو ہمارے لئے شرمناک اور افسوسناک ہیں۔ کانگریس قائد سلمان سوز نے کہا جنوری1990کشمیر کی تاریخ کے بدترین مہینوں میں شمار ہوتا ہے ۔ پنڈتوں نے اجتماعی نقل مکانی کی تھی اور گاؤ کدل میں قتل کے خوفناک واقعات پیش آئے تھے ۔ اسی دوران سیکوریٹی فورسس کی فائرنگ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کی بعد جنوبی کمشیر کے علاقوں میں بھی ہڑتال منائی گئی ۔ اس ہلاکت کے خلاف پلوامہ ، شوپیان، اننت ناگ اور کلگام میں بھی بند منایا گیا۔

Srinagar shuts on 26th anniversary of Gaw Kadal massacre

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں