ہند پاک مخالفین ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے - خواجہ آصف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-07

ہند پاک مخالفین ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے - خواجہ آصف

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آج یہ احساس ظاہر کیا کہ بعض ہند۔ پاک مخالفین نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان جامع مذاکرات کے سبو تاژ کے درپے ہیں تاہم وہ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ جیسی کارروائیوں اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے ۔ ہندوستان نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے لئے اسلام آباد کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا ہے ۔ ریڈیو پاکستان نے خواجہ آصف کے حوالہ سے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نوا ز شریف نے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فونی بات چیت کی جس کے دوران دونوں قائدین اس بات پر متفق ہوئے کہ دہشت گردوں کے لئے انتہائی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات مناسب جواب ہوگا ۔ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور اس خطرہ کے خلاف کامیابی کے ساتھ برسر پیکار ہے۔پٹھا ن کوٹ ایئر بیس حملہ میں دہشت گردوں کے علاوہ سیکوریٹی عملہ کے سات ارکان بھی ہلاک ہوئے ۔

Some elements want to sabotage Indo-Pak talks: Khawaja Muhammad Asif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں