یو این آئی
پولیس یوم جمہوریہ کے پیش نظر شہر میں سیکوریٹی انتظامات کو سخت کررہی ہے ۔ پریڈ گرانڈ اور دیگر مقامات پر جہاں یوم جمہوریہ تقاریب منعقد ہوگی ، ایک ہزار پولیس عہدیداروں کو بندوبست ڈیوٹی پر متعین کرنے کے منصوبہ کو قطعیت دی جاچکی ہے ۔ پولیس حیدرآباد کے شہریوں کی صیانت اور سیکوریٹی کے لئے آر پی ایف کے جوانوں کی خدمات بھی حاصل کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نارتھ زون این پرکاش ریڈی نے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہر روز شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہے جس کا مقصد غیر سماجی عناصر کی سرکوبی کرنا ہے ۔ مجرمین پر کڑی نظریں رکھی جارہی ہیں ۔ پولیس لاجس اور ہوٹلوں کی تلاشی لیتے ہوئے یہاں مقیم افراد کی شناخت کررہی ہے اور اس دوران اگر کسی غیر قانونی سر گرمیوں کی اطلاع ملتی ہے تو پولیس ان سر گرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ گرانڈآنے والے خواہشمند افراد کو چاہئے کہ اپ نے ساتھ ممنوعہ اشیاء جیسے دیا سلائی، سگریٹ، لائیٹرس، واٹربوتل، سیاہ پرچم و جھنڈیاں ، سیاہ ربنس ، سیاہ کپڑے ، پلے کارڈز ، اسٹکس اور دیگر قابل اعتراض اشیاء نہ رکھیں۔ کیونکہ یہ تمام اشیاء احتجاج میں استعمال کی جاتی ہیں۔ اس لئے یوم جمہوریہ جیسی تقریب مین آنے والے افراد ان ممنوعہ اشیاء کو ساتھ نہ رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ ٹرافک پولیس کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے26جنوری کو نو بجے صبح سے قبل پریڈ گرانڈ پہنچ جائیں ۔
Security arrangements for Republic Day fete at Hyderabad
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں