مغربی بنگال کے باراسات میں دہشت گردوں کے خلاف تلاشی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-25

مغربی بنگال کے باراسات میں دہشت گردوں کے خلاف تلاشی مہم

کولکتہ
یو این آئی
کولکتہ سمیت مغربی بنگال میں دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر23جنوری سے26 جنوری کے درمیان کولکتہ و مغربی بنگال پولیس نے شمالی چوبیس پرگنہ کے بارا سات کے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کر بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروپ کے ممبروں کی تلاش میں چھاپہ مارا ہے۔ خفیہ محکمہ نے وارننگ دی تھی کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد تنظیمیں ان چار دنوں میں کلکتہ و مغربی بنگال میں دہشت گردانہ کارروائی انجام دے سکتی ہے ۔ اسی کے پیش نظر کلکتہ و بنگال پولیس نے تلاشی مہم تیز کردی ہے ۔ کلکتہ پولیس کے انٹلی جنس کے اعلیٰ افسران کے مطابق شمالی24پرگنہ کے بارا سات سے متعلق یہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد یہاں چھپے ہوئے ہیں۔ آئی پی ایس افسر نے بتایا کہ انیس الرحمن اور محمد انصاری سے متعلق یہ خبر ہے کہ وہ بارا سات میں چھپا ہوا ہے ۔ جب کہ دو اور لوگوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے ۔ بارکپور پولیس کمشنریٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ انصاری اور انیس کی تلاش جاری ہے گرچہ آج کی تلاشی مہم ان دونوں کو پکڑا نہیں جاسکا ہے ۔ مگر ریاست کے دوسرے علاقوں میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے الرٹ جاری کیا تھا کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد گروپ حزب التحریر کلکتہ سمیت ملک کے مختلف23مقامات پر دہشت گردانہ کارروائی انجام دے سکتی ہے ۔26جنوری تک دہشت گرد تنظیم یا تو دھماکے کرسکتے ہیں یا پھر خود کش حملے کا بھی اندیشہ ہے۔ خفیہ محکمے کی وارننگ کے بعد ہی کلکتہ سمیت مغربی بنگال کے اہم مذہبی اور سیاحتی مقامات اور سرکاری عمارات اور بھیڑ بھاڑ والے علاقے جس میں اسٹیشن اور ائیر پورٹ شامل ہیں میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں ۔ شہر کے اہم شاہراہوں پر خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں ۔ انیس اور انصاری سے متعلق کہاجارہا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتہ گوجا ڈانگہ سرحد کے ذریعہ ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں اور وہ شمالی24پرگنہ کے کانکی تاڑہ علاقے میں چھپا ہوا ہوسکتا ہے ۔ پولس یہ اطلاع ملی تھی کہ پندرہ مشتبہ افراد کانکی ناڑہ میں مکان کرایہ پر لیا ہے ۔ ان کی نگرانی کرنے کے بعد ان تمام لوگوں کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی گئی ہے جس میں سے نو افراد کے پاس کوئی دستاویز اور آئی کارڈ موجود نہیں تھا۔

Police searching in Barasat for four persons linked with Bangladesh terror group

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں