کرناٹک میں ہیلی کاپٹر تیاری کے یونٹ کا افتتاح - وزیر اعظم کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-04

کرناٹک میں ہیلی کاپٹر تیاری کے یونٹ کا افتتاح - وزیر اعظم کا خطاب

راول(کرناٹک)
یو این آئی
یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ہیلی کاپٹر کی فیکٹری کوئی عام یونٹ نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ اس کمپنی کا پہلا ہیلی کاپٹر اندرون دو سال ملک میں اپنی خدمات شروع کردے گا ۔ کرناٹک کے راول علاقہ میں5000کروڑ روپے کے صرفہ سے عوامی شعبہ کی ہندوستان ایروناٹیکل لمٹیڈ( ایچ اے ایل) کے ہیلی کاپٹر تیاری کے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ایچ اے ایل کو واضح ہدایت دی ہے کہ اس یونٹ سے2018ء تک پہلا ہیلی کاپٹر تیار ہونا چاہئے اور اس یونٹ پر سارے عالم کی نظریں ہیں کیونکہ یہ یونٹ 15برسوں کے اندر600ہیلی کاپٹرس تیار کرے گا ۔ اس دور میں جہاں دفاعی فورسس کو اپنے قوم کے سرحدات کی حفاظت کے لئے بہتر اور عصری آلات کی ضرورت ہے، گبی تعلقہ کے اس دیہات سے تیار ہونے والے ہیلی کاپٹر س کو ملک کے اندرونی علاقوں میں خدمات پہنچانے والے فوجیوں کی طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ دفاعی فورسز کو نہ صرف بہترین ہتھیار اور آلات فراہم کئے جائیں بلکہ انہیں دنیا کے لحاظ سے بہترین اور تیز رفتار منتقلی کی سہولتیں بھی فراہم کئے جانے چاہئے لیکن ان تمام آلات کو ملک میں ہی تیار کیاجانا چاہئے۔ مودی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ حکومت اس بات پر زور دے رہی ہے کہ ہم اس وقت ہی خریداری کریں گے جب کہ فروخت کنند ان اشیاء کو ہندوستان میں تیار کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کئی بلین ڈالرس کی دفاعی خریداریاں کرتا ہے، اور یہ صرف اسی وقت صحیح ہوگا جب ملک کو اہم اور ضروری آلات اور اشیاء کو ہندوستان میں ہی تیار کیاجائے ۔ اس پر کئی سربراہ کنندے ہندوستان میں ہی ہتھیار کو تیار کرنے کی کواہش کا اظہار کررہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے نعرہ جئے جوان جئے کسان کی یادہانی کرواتے ہوئے وزیر اعظم کہا کہ ہیلی کاپٹرس کی تیاری کا یہ یونٹ نہ صرف دفاعی فورسز کے جوانوں کو فائدہ پہنچاسکتا ہے بلکہ اس سے کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ امیر کسانوں کا خواب ہے کہ وہ صنعتوں میں مشغول ہوں یا دیگر ایسے افراد جو مسلسل آمدنی حاصل کرنے والے خاندان بھی زراعت سے غیر یقینی آمدنی کے مخالف ہیں اس لئے ہی معمار دستور بابا صاحب امبیڈکر نے ملک میں صنعتیانہ کی وکالت کی تھی تاکہ سماج کے دبے کچلے افراد بغیر ذاتی زمین کے زندگی گزار سکیں۔ حکومت کرناٹک کی جانب سے تعاون اور ہیلی کاپٹر یونٹ کے لئے اراضی کی فراہمی کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اس یونٹ میں پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ جس میں4000کروڑ روپے راست اور ایک ہزا ر کروڑ روپے بالواسطہ روزگار کے ذریعہ فراہم کرے گی۔

PM unveils plaque for foundation stone for new helicopter manufacturing unit of HAL in Tumkur district

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں