بڑی رقومات کی معاملت - محکمہ انکم ٹیکس کو مطلع کرنا ضروری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-04

بڑی رقومات کی معاملت - محکمہ انکم ٹیکس کو مطلع کرنا ضروری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کالے دھن پر قابو پانے سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹر ٹیکسس( سی بی ڈی ٹی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے تحت مقررہ حد سے زیادہ رقوم کی معاملت جس کے لئے رسائد جاری کیے جاتے ہیں ۔ محکمہ انجم ٹیکس کو مطلع کیاجانا چاہئے ۔ اس ہدایت پر یکم اپریل سے عمل کیاجائے گا۔ نئے قاعدے کے تحت حصص ، میچول فنڈس، غیر منقولہ جائیداد ، مقررہ مدت کے ڈپازٹ بیرونی کرنسی کی فروخت جس کے لئے رسائد جاری کیے جاتے ہیں کی اطلاع ایک مصرحہ فارم61Aکے ذریعہ انکم ٹیکس افسران کو مطلع کیاجائے ۔ وزارت فینانس کیا علامیہ میں کہا گیا کہ30لاکھ سے زیادہ قیمتی غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت کے بارے میں رجسٹرار انکم ٹیکس حکام کو مطلع کرے گا۔ مزید صراحت کی گئی کہ دو لاکھ سے زیادہ مالیتی گڈس و سرویسز کے لئے ادائیگی کے بارے میں بھی محکمہ انکم ٹیکس کو مطلع کیاجائے ۔ بینک ڈپازٹس کے بارے میں اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایک مالیاتی سال کے دوران10لاکھ سے زیادہ ڈپازٹ جو کسی شخص کی جانب سے ایک بار یا ایک سے زیادہ بار معاملت کیے گئے ہوں کی رپورٹ بھی محکمہ انکم ٹیکس کو دی جائے۔ ٹرم( مقررہ مدت) ڈپازٹ کے بارے مٰیں بھی اتنی ہی رقم کی حد مقرر کی گئی ہے۔

New Income Tax Reporting Norms for High Value Transactions From April 1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں