جی ایس ٹی بل کی منظوری پر شرائط غیر منصفانہ - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-18

جی ایس ٹی بل کی منظوری پر شرائط غیر منصفانہ - وینکیا نائیڈو

نئی دہلی
پی ٹی آئی ، یو این آئی
مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا جی ایس ٹی بل کی منظوری کے لئے شرائط رکھنا غیر منصفانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے ٹیکس کو حد میں رکھنے کی شرط میں نشاندہی کردہ نکات اگر اتنے ہی اہم ہیں تو یوپی اے نے جس وقت وہ بر سر اقتدار تھی، کیوں ان نکات کو اس بل میں شامل نہیں کیا ۔ ایک شرط کو کانگریس نے آگے کیا اور اس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اسے واپس لے لیا ۔ راہول گاندھی نے ہفتہ کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران جو کہا اسے کسی نے بھی پسند نہیں کیا۔ راہول گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ اگر حکومت کانگریس کی شرائط قبول کرتی ہے تو اس بل کی منظوری کے لئے راضی ہیں ۔ یو این آئی کے مطابق لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے ساتھ آج یہاں پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے بارے میں بات چیت کے بعد وینکیا نائیدو نے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ کانگریس اقتدار میں رہتے ہوئے جب جی ایس ٹی بل لائی تھی تو اس نے یہ شرائط اس میں کیوں نہیں رکھی تھی ۔ اب چانک وہ یہ شرط رکھ رہی ہے ۔ یہ غیر منصفانہ ہے ۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے جی ایس ٹی پر دیے گئے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ حکومت تو تیار ہی تھی ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کانگریس نے پہلے وزیر اعظم کے ساتھ اجلاس کے دوران اس مسئلہ کو اٹھایا تھا ۔ اس اجلاس میں صدر کانگریس سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی موجود تھے ۔ اس وقت وزیر فینانس ارون جیٹلی نے حکومت کی پوزیشن کی وضاحت کی تھی ۔ اس طرح بعد میں جیٹلی نے راجیہ سبھا میں کانگریس کے قائدین سے بات کی تھی ۔ جنہوں نے اس بل پر کہا تھا کہ کانگریس پارٹی نے سوائے محصول پر حد مقرر کرنے کی شرط کے علاوہ دیگر پر رضا مند ہے ۔ بعد میں اس کے قائد کی جانب سے تین شرائط رکھنا کو کسی نے بھی پسند نہیں کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ راہول گاندھی نے کل کہا تھا کہ اگر حکومت کانگریس کی شرط ماننے کو تیار ہو تو جی ایس ٹی بغیر کسی رکاوٹ کے پاس ہوجائے گا۔ انہوںنے اپوزیشن سے اپیل کی کہ یہ بل کافی دنوں سے لٹکا ہوا ہے اور وہ اس معاملہ پر اپنی صوابدید کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو ملک کا موڈ سمجھنا چاہئے لوگ اس بل کو منظور کرانا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے ریاست اور مرکز دونوں کو فائدہ ہوگا ۔ نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر کے ساتھ بجٹ سیشن کے بارے میں بات چیت کی ہے اور وہ وزیر ارعظم کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے ۔ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن اس کے فروری کے تیسرے ہفتے میں ہی پاس ہونے کا امکان ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے یہ مشورہ دیا تھا کہ اگر کانگریس جی ایس ٹی پر ساتھ آتی ہے تو بجٹ اجلاس وقت سے قبل ہی بلایاجاسکتا ہے ۔

Naidu brands Congress 'unfair' for haggling on GST Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں