پی ٹی آئی
مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے فلسطینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی اور کہا کہ پوری ہندوستانی لیڈر شپ فلسطینی کاز کے لئے وقف ہے ۔ انہوں نے یہ بات فلسطین کی جانب سے مغربی ایشیا امن معاملہ میں ہندوستان کی شرکت کی دعوت پر کہی ۔ اس سے قبل انہوں نے مغربی ایشائی خطہ کے اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔ اس ملاقات کا مقصدفلسطینی کاز کے لئے ہندوستان کے دیرینہ وعدہ کی دوبارہ تصدیق کرنا ہے۔ بٹونیا چیک پائنٹ پر جب کہ وہ اسرائیل کو پار کرتے ہوئے فلسطینی علاقہ میں داخل ہوئیں فلسطین کے نائب وزیر خارجی امور برائے ایشیاء سفیر مازین شامیسہہ نے سوراج کا استقبال کیا۔ یہاں اپنی آمد کے فوری بعد سوراج نے اپنے ہم منصب ریاض المالکی کے ساتھ بات چیت منعقد کی ۔ انہوں نے یہاں مہاتما گاندھی کے نصف مجسمہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کئے۔ پچھلی شپ ان کی تل ابیب ایر پورٹ پر آمد پر ان کا سرخ قالین خیر مقدم کیا گیا۔ دن میں متعاقب طور پر وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گی۔وہ فلسطینی قائد یاسر عرفات کے مزار پر پھول چڑھائیں گی ۔ سوراج فلسطین میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اہلیتی تعمیر کی کوششوں کے حصہ کے طور پر انڈیا فلسطین ڈیجیٹل لرننگ اینڈ انوویشن سنٹر کا افتتاح کریں گی ۔ ہندوستان فلسطین میں مختلف پراجکٹس پر کام کررہا ہے تاکہ وہاں کے عوام کے جینے کے حالات بہتر ہوں ۔ ہندوستان، فلسطینی طلباء کے لئے اسکالر شپس اور اسکولس تعمیر کرتے ہوئے اہلیتی تعمیر میں سرگرم رہا ہے ۔ فلسطین میں اپنی مصروفیت کے بعد سوراج دوبارہ اسرائیل واپس ہوں گی ۔ یہاں ان کا دو روزہ دورہ رہے گا ۔ اس دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مکمل سلسلہ کا جائزہ لینے سرکردہ اسرائیلی قائدین کے ساتھ بات چیت کریں گی۔
Entire Indian leadership committed to Palestinian cause: Sushma Swaraj
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں