نیوکلیئر تجارت پر سعودی اور پاکستان کو جان کیری کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-21

نیوکلیئر تجارت پر سعودی اور پاکستان کو جان کیری کا انتباہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نیو کلیر اسلحہ تجارت کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریاض نے اس جانب پیشرفت کی یا ایسا کوئی پلان مرتب کیا تو اسے تمام نوعتیوں کے این پی ٹی نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔ جان کیری کی جانب سے اتنا سخت انتباہ ایسے حالات کے دوران منظر عام پر آیا ہے کہ ایسی اطلاعات عام ہورہی ہیں کہ سعودی عرب پاکستان سے نیو کلیر اسلحہ خریدنے کی کوشش کررہا ہے ۔ پاکستانی قائدین نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران ایران کو سعودی عرب پر حملہ کے خلاف سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ تہران کو یہ اسلام آباد کی جانب سے نیو کلیر خطرہ کے خلاف انتباہ ہے ۔ جان کیری نے سی این این کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ایسی تمام اطلاعات سے ہم بخوبی آگاہ ہیں تاہم یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ نیو کلیر بم خریدنے کے بعد اسے منتقل کوئی ایک آسان بات ہے ۔ تمام نوعیتوں کے این پی ٹی نتائج موجود ہیں ۔ جان کیری نے مضبوط نیو کلیر جوہری عدم توسیع معاہدہ کے حوالے سے مزید کہا کہ ان کا نفاذ اور ان کے اثرات بھی وسیع تر ہوں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک سوال کے جواب میں دیا کہ سعودیوں کی جانب سے نیو کلیر اسلحہ کی خریدی کے امکان کو مسترد نہیں کیاجاسکتا کیونکہ انہیں ایران کے ساتھ نیو کلیر معاہد ہ سے متعلق تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ عین ممکن ہے کہ وہ نیو کلیر بم پاکستان سے خریدنے کی کوشش کریں ۔ پاکستان اپنے سابق نیو کلیر توسیع سر گرمیوں کے لئے بین الاقوامی برادری کے راڈار پر ہے ۔ علاوہ ازیں اس نے لیبیا ، شمالی کوریا اور ایران جیسے کئی ممالک کو نیو کلیر اسلحہ ٹکنالوجی بھی فراہم کی تھی ۔ سعودی عرب میرے خیال سے اس بات سے آگاہ ہے ۔ کہ صرف جوہری بم خرید لینے سے ہی وہ محفوظ نہیں ہوجائے گا ۔ یوں بھی یہ کام اتنا آسان بھی نہیں ہے ، کیوں کہ پھر ایران کی طرح یہاں بھی معائنہ کاری کا عمل شروع ہوجائے گا اور بلا شبہ سعودی عرب کو اس کا احترام کرنا پڑے گا۔

US Secretary of State John Kerry warned both Saudi Arabia and Pakistan against indulging in trade of nuclear weapons

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں