پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلا ف دائر کردہ اپنی اپیل ہتک عزت کی سماعت کے دوران آج نئی دہلی کے پٹیالہ ہاوز عدالت میں بیان دیا۔ جیٹلی نے عدالت سے کہا کہ چیف منسٹر دہلی اور دیگر پ انچ افراد نے بیانات دیتے ہوئے کجریوال کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص کے خلاف سیبی آئی تحقیقات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ۔ وزیر فینانس نے آج سخت سیکوریٹی کی حصار میں چیف میٹرو پولٹین مجسٹریٹ سنجے خانگلا والا کے روبرو چیف منسٹر کجریوال اور دیگر کے خلاف ہتک عزت ان کی درخواست کی تائید میں اپنے بیان ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے اپنا بیان میں کہا کہ کجریوال کے بیان میں کہا گا ہے کہ انہوں نے بطور ڈی ڈی سی اے کے سربراہ کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کی تعمیر کے سلسلہ میں رقم حاصل کی ہے ۔ کجریوال کا یہ بیان جھوٹا ہے کہ کیونکہ بورڈ آف ڈائرکٹرس کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی ہی ان کاموں کی نگرانی کرتی ہے اور وہ اس کمیٹی کے رکن نہیں تھے ۔ اس کے علاوہ عدالت نے سینئر صحافی رجت شرما کا بیان بھی ریکارڈ کیا جو اس مقدمہ میں بطور گواہ پیش ہوئے ہیں۔70منٹ تک بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے جیٹلی نے چھ افراد کی جانب سے ٹوئیٹر اور فیس بک پر جاری بیانات کو بھی پیش کیا ۔ جن سے ان کی شخصی کردار مسخ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عاپ کے قائدین نے ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات جاری کئے ہیں۔ جس سے عوام کی نظروں میں ان کا وقار مجروح ہوتا ہے ۔
Kejriwal made false statements to malign me: Jaitley tells Patiala court
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں