پی ٹی آئی
تاریخی ایران نیو کلیر ڈیل پر عمل آوری کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما نے آج کہا ہے کہ ہر اس راستے کو کاٹ دیا گیا ہے جس کے ذریعہ ایران نیو کلیر بم بناسکتا تھا۔ اوباما نے آج کہا ہے کہ ہر اس راستے کو کاٹ دیا گیا ہے ۔ جس کے ذریعہ ایران نیو کلیر بم بنا سکتا تھا ۔ اوباما نے وائٹ ہاؤز سے ٹیلیویژن پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایران کو نیو کلیر ہتھیار بنانے سے روکنے کے لئے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔ ہم نے مشرق وسطی میں ایک اور جنگ کا جوکھم مول لئے بغیر سفارتکاری کے ذریعہ یہ تاریخی نتیجہ حاصل کیا ہے ۔ اوباما نے محتاط لہجے میں یہ بھی کہا کہ تحدیدات کی برخاستگی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تمام اختلافات دور ہوگئے ہیں ۔ اوباما نے کہا کہ اسرائیل کے لئے خطرہ بننے اور علاقہ میں عدم استحکام کے مسئلہ پر ایران کے ساتھ شدید اختلافات بر قرار ہیں ۔ اس تناظر میں امریکی صدر نے ایران کے حالیہ میزائل تجربات کا حوالہ دیا ۔ اوباما نے زور دے کر کہا کہ ایران معاہدہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سفارتکاری کے ذریعہ کیا حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ایک منفرد موقع ہے ۔ انہوں نے ایرانیوں سے راست اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ساتھ نئے تعلقات قائم کریں ۔ اس دوران امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا کہ امریکہ، ایران کو اسلامی انقلاب کے بعد سے1۔3بلین ڈالر کا سود اور400ملین ڈالر کا قرض واپس کرنے کے لئے تیار ہے ۔
Iran: US imposes new sanctions over missile test
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں