لالو پرساد یادو 9ویں بار راشٹریہ جنتادل کے صدر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-18

لالو پرساد یادو 9ویں بار راشٹریہ جنتادل کے صدر منتخب

پٹنہ
یو این آئی
لالو پرساد یادو نویں بار آج راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر منتخب کرلئے گئے ۔ آر جے ڈی کی یہاں قومی کونسل کے اوپن اجلاس میں مسٹر یادو کو پارٹی کے چیف الیکشن افسر اور سابق ایم پی جگدانند سنگھ نے صدر کے عہدے پر منتخب کئے جانے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد مسٹر یادو کو صدر منتخب ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ مسٹر یادو کی مدت2016-19تک ہوگی۔ واضح رہے کہ مسٹر یادو نے 8جنوری کو صدر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے ۔ اس عہدے کے لئے کاغذات کی نامزدگی داخل کرنے والے مسٹر یادو واحد امید وار تھے ۔ مسٹر یادو سال1997میں آر جے ڈی کے قیام کے بعد سے ہی مسلسل صدر کے عہدے پر ہیں۔

Lalu Yadav becomes RJD chief for 9th time, hits out at PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں