ہندوستان اقوام متحدہ سے کئے گے وعدوں کا پابند - سید اکبر الدین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-27

ہندوستان اقوام متحدہ سے کئے گے وعدوں کا پابند - سید اکبر الدین

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
سینئر سفارت کار سید اکبر الدین نے ہندستان کے نئے مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ کی حیثیت سے اپنے کاغذات تقرر سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کیمون کو پیش کردئیے ۔ وزارت خارجہ کے سابق ہائی پروفائل ترجمان اکبر الدین اقوام متھدہ میں ہندوستان کے 21ویں مستقل نمائندہ ہیں ۔ انہوں نے اشوک مکرجی کی جگہ لی ہے جو31دسمبر کو سبکدوش ہوگئے تھے۔ ہندوستان کے اقوام متحدہ سے کئے گئے وعدے پر بات چیت کرتے ہوئے سید اکبر الدین نے سکریٹری جنرل بان کی مون سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے حدف کے حصول میں پوری تائید اور مدد کریں گے ۔ انہوں نے نئے اور مستقل ممبر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کو یہ تیقن دیا کہ وہ تمام مسائل کے پر امن سیاسی حل کے لئے مکمل تائید و امداد دیں گے ۔ قبل ازیں، بان کی مون نے ان کی ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے اقوام متحدہ میں تقرر کو قبول کیا اور ساتھ ہی اقوام متحدہ کے کاموں میں ہندوستان کے اہم رول کی ستائش کرتے ہوئے ہندوستان کو ایک قابل بھروسہ ساتھی قرار دیا ۔ سابق اعلیٰ سطح وزیر برائے خارجی امور کے ترجمان نے ہندوستان کی بھرپور تائید اور حمایت کا اقوام متحدہ کو تیقن دیا ۔ بان کی مون نے کہا کہ ایجنڈا2030اور ساتھ ہی تمام مسائل کا پر امن حل ان کی سب سے بڑی ترجیح ہوگی ۔ سید اکبر الدین ہندوستان کے اقوام متحدہ کے لئے21ویں مستقل ترجمان ہیں اور انہوں نے اشوکے مکرجی کی جگہ سنبھالی ۔ اکبر الدین نے قبل ازیں ہندوستانی مشن برائے اقوام متحدہ کے لئے فرسٹ سکریٹری کے طور پر1995سے1998کے دوران خدمات انجام دیں تھیں اور انہوں نے یو این سیکوریٹی کونسل ریفارم اور امن بات چیت پر زیادہ توجہ دی تھی ۔ اس تقرر کے علاوہ وہ ہند۔ افریقہ فورم سمٹ کے چیف کورآڈنیٹر تھے۔ ایک ایسا سنگ میل جس میں54افریقی ریاستوں نے اکتوبر2015میں نئی دہلی میں شرکت کی تھی ۔ اس سے قبل، وہ وزیر برائے امور خارجہ کے سکریٹری کی حیثیت سے سال2012سے2015تک خدمات انجام دیتے رہے۔ اکبر الدین نے ہندوستان کے لئے کئی اہم کاموں میں نمائندگی بشمول دنیا بھر میں دوستانہ مراسم قائم کرنے میں۔ اس کے علاوہ انہوں نے انٹر نیشنل سیول سرونٹ جو کہ انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی( آئی اے ای اے)، وینن میں2006سے2011تک خدمات انجام دیں ۔

India Strongly Committed To United Nations: Syed Akbaruddin

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں