دنیا بھر میں یوم جمہوریہ ہند تقاریب منائی گئیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-27

دنیا بھر میں یوم جمہوریہ ہند تقاریب منائی گئیں

بنکاک، ملبورن
پی ٹی آئی
دنیا بھر میں موجود ہندستانی سفارتخانوں میں آج قومی ترانہ کی مدھر آوازوں کے ساتھ قومی پرچم لہرایا گیا جیسا کہ سینکڑوں ہندوستانیوں نے ملک کی67ویں یوم جمہوریہ تقاریب میں حصہ لیا ۔ سارے جنوب مشرقی ایشیا بنکاک ، سنگا پور، ملیشیا، فلپائن ، برونی، میانمار لاؤس، کمبوڈیا ، ویتنام اور انڈونیشیا میں حب الوطنی کا جذبہ ہندوستانی میں دیکھا گیا جیسا کہ ہندوستانی عوام کثیر تعداد میں جمہوریہ تقاریب میں شریک ہوئے ۔ ہندوستانی سفارتخانوں اور ہائی کمشنر کے دفاتر میں جنا گنا منا بجایا گیا اور حب الوطنی کے گیت گائے گئے جب کہ پرچم لہرایا گیا ۔ ہندوستانی سفارتخانوں میں منعقدہ تقاریب میں ہندوستانیوں کے علاوہ ان کے دوستوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔ بنکاک میں زائد از550ہندوستانی سفارتخانہ میں جمع ہوئے ۔ سفیر بھگوت سنگھ بشنوئی نے پرچم لہرایا ۔ انہوں نے حال ہی میں بنکاک کے سفیر کے طور پر ہرش وردھن شرنگلا سے جائزہ لیا ہے ۔ بشنوئی نے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کے قوم سے خطاب کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔ بعد ازاں اسکولی طلبا نے نغمے گائے اور بشنوئی نے طلبہ میں تحائف تقسیم کئے ۔ ہنوئی میں ہندوستانی سفیر برائے ویتنام پرتی سرن نے قومی پرچم لہرایا اور پرنب مکرجی کا خطاب پڑھا ۔ اس موقع پر سرد موسم اور بارش کے باوجود کم از کم200ہندوستانی موجود تھے ۔ کوالالمپور میں ہندوستانی ہائی کمیشن برائے ملیشیاٹی ایس تریمورتی نے پرچم کشائی انجام دی ۔ جس کے بعد قومی ترانا گایا گیا ۔ طلبہ نے بھی حب الوطنی کے گیت گائے ۔ کام کادن ہونے کے باوجود اس تقریب میں تقریبا تین سو افراد نے شرکت کی ۔ آسٹریلیا میں بھی یوم جمہوریہ تقاریب منائی گئی جہاں آج یوم آسٹریلیا بھی منایا گیا ۔ یہ ملک کا سرکاری قومی دن ہے ۔ آسٹریلیا بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دارالحکومت کینبرا میں ہندوستانی ہائی کمشنر نودیپ سوری نے ہائی کمیشن کے دفتر کے احاطہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پرچم لہرایا۔ انہوں نے تقریبا تین سو مہمانوں کی موجودگی میں پرنب مکرجی کا خطاب پڑھا۔

India Republic Day celebrated around the world

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں