صدر کی حیثیت سے ہلاری کلنٹن کی نامزدگی کی تائید - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-27

صدر کی حیثیت سے ہلاری کلنٹن کی نامزدگی کی تائید - اوباما

واشنگٹن
پی ٹی آئی
صدر بارک اوباما نے حقیقی معنوں میں ڈیمو کریٹکصدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کی نامزدگی کی توثیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ ایک نیک، اسمارٹ اور سخت گیر شخص ہیں اور داخلہ وزیر خارجہ پالیسیوں سے بخوبی واقف ہیں ۔ اوباما نے یہ بھی کہا کہ کلنٹن عہدہ سنبھالتے ہی پہلے ہی دن سے صدارتی ذمہ داریاں انجام دینا شروع کردیں گی ۔ اوباما کا یہ بیان ایسے حالات میں منظر عام پر آیا ہے کہ پہلے پرائمری کے دوران ووٹنگ ہونے والی ہے اور قریب ترین حریف ورماؤنٹ سے سنیٹر، ڈرنی سینڈرس سے ان کا سخت مقابلہ ہے ۔ اوباما نے پولیٹیکو کو ایک انٹر ویو کے دوران بتایا کہ ہلاری کلنٹن ایک نیک، اسمارٹ اور سخت مزاج شخص ہیں جنہیں اپنے وطن سے بے پناہ محبت ہے ۔ وہ عرصہ دراز تک عوام کی نظروں میں رہ چکی ہیں اور جس کلچر سے بھی ان کا تعلق رہا وہ ان کے لئے صحیح معنوں میں بہتر تھا ۔ ہلاری کلنٹن چار برسوں تک اوباما کی پہلی میعاد کے دوران وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی تھیں ۔ اوباما نے مزید کہا کہ ان کی شخصیت کے مضبوط پہلوؤں میں یہ بات بھی شامل ہے کہ وہ انتہائی اور غیر معمولی طور پر تجربہ کار اور اسمارٹ ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ داخلی و خارجہ پالیسی بھی بخوبی واقف ہیں ۔ ان خوبیوں کے اسباب پر وہ زیادہ محتاط ہیں اور ان کی انتخابی مہم شاعرانہ ہونے کے بجائے نثری ہے ۔ شائد سدر بارک اوباما نے پہلی بار امریکی صدر کی حیثیت سے اپنی پسند اور ترجیح کا علی الاعلان اظہار کیا ہے ۔ حالیہ انتخابی موسم کے دوران انہوں نے کسی بھی صدارتی امید وار کے تعقل سے اپنی پسندیدگی کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے ستائشی کلمات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہلاری کلنٹن میں حکمرانی کی تمام صلاحتیں موجود ہیں اور وہ پہلے ہے دن سے صدارتی خدمات انجام دے سکتی ہیں۔ وہ کسی بھی غیر نائب صدر سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور اس عہدہ کی صحیح امیدوار بھی ہیں ۔ ان میں بحث و مباحثہ کی صلاحیتیں موجود ہیں ۔ وہ لوگوں کے ساتھ روابط اور بات چیت کے حوالہ سے بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہیں اور اقلیتی گروپس کے تعلق سے ان کی تشویش حقیقی ہے ۔ امریکہ کے اولین افریقی۔ امریکی صدر کی اولین خاتون صدر کی جانشینی کے حوالہ سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اوباما نے کہا کہ ڈیموکریٹس صرف اس وجہ سے ان کی تائید نہیں کریں گے کہ وہ ایک خاتون ہیں ۔ میری ترجیحات میں یہ بات شامل ہے کہ میرے بعد بھی کوئی ڈیموکریٹ صدر ہی عہدہ پر فائز ہو ۔ ہماری تاریخ کے حوالہ سے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ خصوصی طور پر سیاست میں زیادہ سے زیادہ امریکی خواتین کو آنا چاہئے ۔ میں اس بات کا بھی خواہاں ہوں کہ میری بیٹیاں کبھی یہ موقف نہ اختیار کریں کہ کوئی کام ان سے نہیں ہوسکتا ۔ اوباما نے کہا کہ رائے دہندگان انتہائی ہوشیار اور سمجھدار ہیں ۔ وہ تائید کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گے ۔

Obama has virtually endorsed Hillary Clinton in the bitterly-contested race for Democratic presidential nomination

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں