تاریخی دورہ کے بعد صدر فرانس فرانسو ہولاندے وطن واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-27

تاریخی دورہ کے بعد صدر فرانس فرانسو ہولاندے وطن واپس

french-prez-Aishwarya-Bachchan
نئی دہلی
یو این آئی
فرانس کے صدر فرانسو ہولاندے یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہونے کے ساتھ ہی ہندوستان کا اپنا تین روزہ تاریخی دورہ ختم کرکے آج شام اپنے ملک کے لئے روانہ ہوگئے۔مسٹرہولاند ے ہندوستان کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہونے والے فرانس کے پانچویں صدر ہیں ۔ وہ خود وسری مرتبہ ہندوستان آئے تھے ۔ ان کے اس مرتبہ کے تاریخی دورہ سے ہندوستان اور فرانس کے مابین فوجی اور غیر فوجی دونوں شعبوں میں روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔اپنے ملک روانہ ہونے سے قبل مسٹر ہولاندے نے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی جانب سے راشٹر پتی بھون میں منعقد ایٹ ہوم چائے پارٹی میں شرکت کی ۔ پارٹی میں نائب صدر حامد انصاری ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے صدور اور لیڈر، مرکزی وزرائ، رکن پارلیمان اور معزز شخصیات موجود تھیں۔ مسٹر ہولاندے نے اپنے ملک روانہ ہونے سے قبل دہشت گردی کے خلاف مہم میںہندوستان سے ملی حمایت کے لئے اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ہی ملک آزادی کے حامی ہیں ۔ اس لئے وہ ہمیشہ ان لوگوں کے نشانے پر رہیں گے جو آزادی کی مخالفت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواہ کچھ بھی ہوجائے ، کوئی بھی طاقت فرانس کو دہشت گردی کے خلاف مہم سے نہیں ہٹا سکتی ، فرانس بے خوف ہوکر دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اپنی کارروائی جاری رکھے گا ۔ دوسری جانب فرانس کے صدر فرانسو ہولاندے کے اعزاز میں آج یہاں دئیے گئے ظہرانے میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریارائے بچن کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا ۔ مسٹر ہولاندے کے اعزاز میں اس ضیافت کا اہتمام ہندوستان میں فرانس کے سفیر فرانسو ریچئیر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس دعوت میں محترمہ ایشوریہ رائے بچن کو خاص طورپر مدعو کیا تھا۔

French President Francois Hollande departs from India after historic visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں