جمہوریت اور سیکولرزم کو مضبوط بنانے کی ملائم کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-27

جمہوریت اور سیکولرزم کو مضبوط بنانے کی ملائم کی اپیل

لکھنو
یو این آئی
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر ملائم سنگھ یادو نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک اور ریاست کے عوام کو مبارکباددیتے ہوئے سوشلسٹ مقاصد کے حصول کے لئے جمہوریت اور سیکولرازم کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ۔ مسٹر یادو نے آج یہاں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر 67ویں یوم جمہوریہ پر منعقدہ تقریب میں ملک اور ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوش حالی کی دعا کی ۔ انہوں نے سوشلسٹ اہداف کے حصول کے لئے جمہوریت اور سیکولرازم کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے سوراج کے خواب کو پورا کرنے کا عزم کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی یوم جمہوریہ پر ریاست کے عوام کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں آئین کا احترام اور قومی اتحاد اور سیکولرازم کو ہر حال میں برقرارکھنے کا عہد کرنا چاہئے ۔

Strengthening democracy and secularism Mulayam yadav appeals

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں