داعش، سوشل میڈیا کے ذریعہ امریکہ میں جال پھیلانے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-03

داعش، سوشل میڈیا کے ذریعہ امریکہ میں جال پھیلانے کوشاں

واشنگٹن
یو این آئی، رائٹر
امریکہ کے لئے بڑی تشویش کا باعث بنی آئی ایس نے اب ملک میں ہی اپنا جال پھیلانا شرو ع کردیا ہے ۔ امریکہ میں کم از کم300افراد جن میں تقریبا ایک تہائی خواتین ہیں، آئی ایس کے لئے جنگجوؤں کی بھرتی کرنے کے کام میں مصروف ہیں ۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی نے انتہا پسندی پر کئے گئے ایک سروے میں یہ پایا کہ یہ لوگ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعہ آئی ایس کے تئیں ہمدردی رکھنے والوں سے تنظیم میں شامل ہونے یا امریکہ میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی اپیل کرتے ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی تمام50ریاستوں میں آئی ایس سے ہمدری رکھنے والے900افراد کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں۔ مارچ2014ء سے لے کر اب تک کسی نہ کسی طرح آئی ایس ے منسلک ہونے کے سلسلہ میں71افراد کو گرفتار کیاگیا ہے جن میں58امریکی شہری ہیں ۔ اس سال جملہ56افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ محققین کے مطابق آئی ایس سے جڑنے والے لوگوں کی اوسط عمر26سال ہے اور ان میں سے تقریبا چالیس فیصد لوگوں نے اسلام مذہب قبول کرلیا ہے، ساتھ ہی تقریبا250امریکی شہری آئی ایس مین شامل ہونے کے لئے یا تو شام اور عراق گئے یا وہاں جانے کی کوشش کی ۔ انتہا پسندی کے شکار ان لوگوں میں نوجوان اور کالج کی طالبات بھی شامل ہیں ۔ سوشل میڈیا پر آئی ایس کی بھرتی کے عمل پر کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک سیدھے سادے شخص نے مذہب کے بارے میں عام سوالات پوسٹ کئے ، جس پر آئی ایس کے حامیوں نے بہتر طریقہ سے جواب دئیے۔ کچھ ہفتہ بعد بنیاد پرست آئی ایس حامیون نے مذہب کی تبدیلی کے بارے میں سخت گیر خیالات پیش کرنے شروع کردئیے ۔ پھر اس شخص سے پیغام رسانی کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ذاتی طور پر بات چیت ہونے لگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کس طرح سے امریکی جہادی نئے لوگوں سے ملتے ہیں اور پھر انہیں اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں ۔ رپورٹ میں ٹیکساس اور وسطی مغربی سمیت کئی شہروں میں آئی ایس کے حامی گروپوں کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ اس دوران امریکہ نے آج کہا کہ ترکی کو آئی ایس کے خلاف فصائی کارروائی میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ اپنے سرحدی علاقوں میں چوکسی بڑھا کر در اندازی کرنے کی کوشش والوں سے سختی سے نمٹنا چاہئے ۔ امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا کہت رکی کو دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ بری محاذ بھی کھولنا ہوگا ، ابھی جو ہوائی حملے ہورہے ہیں اس میں دولت اسلامیہ سے زیادہ پی کیکے کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔

Alabama woman one of 300 Americans using social media to recruit for ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں