آلودگی کم کرنے دہلی میں 10 ہزار آٹو رکشا چلانے کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-14

آلودگی کم کرنے دہلی میں 10 ہزار آٹو رکشا چلانے کی اجازت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت دہلی نے آلودگی کو کم کرنے کا منصوبہ کو تقویت پہنچانے یکم جنوری سے لاگو ہونیو الے جفت و طاق تاریخوں میں گاڑیاں چلانے کے لئے منصوبہ کے تحت دارالحکومت دہلی میں جاریہ ماہ کے اختتام تک10ہزار آٹو رکشا کے نئے اجازت نامہ کو جاری کیاجائے گا۔ اروند کجریوال حکومت نے پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ شہر میں جفت طاق فارمولہ کے تحت عوامی ٹرانسپورٹس کے استعمال کے لئے مزید چھ ہزار بسوں کو دہلی کی سڑکوں پر چلایاجائے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے بموجب دہلی میں فی الحال80ہزار آٹو چلائے جارہے ہیں۔ اس طرح نئے آٹو رکشا صارفین کی سہولت کے لئے اہم رول ادا کریں گے ۔ عاپ حکومت یکم جنوری سے دہلی میں خانگی گاڑیوں کے لئے نافذ ہونے والا طاق اور جفت فارمولہ آلودگی میں کمی اور ٹریفک سے متعلق پریشانیوں کو کم کرنے کے منصوبہ کو کامیاب بنانے کوشاں ہے ۔ اس فارمولے کا اطلاق کرنے کے طریقوں اور اس سے متاثر ہونے والے فریقوں کی رائے پر نظر ڈالنا ضروری ہے ۔ دہلی حکومت نے دارالحکومت میں خطرناک سطح پر پہنچ چکی آلودگی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ فارمولہ نافذ کرنے کی ٹھان لی ہے ۔ اس کے مطابق دارالحکومت میں ایک دن طاق نمبر والی اور ایک دن جفت نمبر والی گاڑیاں چل سکیں گی ۔ یہ نظام صبح آٹھ بجے سے لے کر شام آٹھ بجے تک کے لئے ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ ، کاروباری گاڑیوں اور خواتین کو طاقت وار جفت فارمولے سے چھوٹ دی گئی ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی تجربہ ہے، کامیاب رہا تو اسے مستقل طور پر نافذ کردیاجائے گا۔ اس کے لئے دہلی آٹو موٹو قوانین میں تبدیلی بھی کی جائے گی ۔ نیا قاعدہ بنتے ہی طاق اور جفت فارمولے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو ہزار روپے یا اس سے بھی زیادہ کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ نئے نظام کو نافذ کرنے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہوگی لیکن اس سے اس معاملے پر کوئی رائے نہیں لی گئی ہے ۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ فیصلے کو آخر عملی جامہ کیسے پہنایا جائے گا۔ اس معاملے پر عوام کے دل میں بھی کئی طرح کے خدشات ہیں۔ اسے لگتا ہے کہ اس سے دارالحکومت میں آمد و رفت مزید پریشان کن ہوسکتی ہے ۔ پر دہلی حکومت نے یہ کہتے ہوئے راحت پہنچانے کی کوشش کی ہے کہ طاق اور جفت فارمولہ نافذ ہوتے ہی حکومت دہلی مین چھ ہزار اضافی بسیں چلائے گی، آٹو رکشہ کی دستیابی بڑھائے گی اور میٹرو سے سب سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کی درکواست کی جائے گی۔ ادھر نیشنل گرین ٹریبونل(این جی ٹی) نے اپنی الگ رائے دی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ طاق اور جفت فارمولے سے دہلی میں آلودگی کی سطح میں کمی لانے میں مدد نہیں ملے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں