پرانے شہر کو نئے شہر کی طرح ترقی دینے کا عزم - کے ٹی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-16

پرانے شہر کو نئے شہر کی طرح ترقی دینے کا عزم - کے ٹی آر

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے آج اسمبلی حلقہ چندرائن گٹہ میں واقعہ بنڈلہ گوڑہ میں آرٹی اے آفس ساؤتھ زون کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ، وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی مہیند ر ریڈی ، ریاستی وزیر اکسائز ٹی پدما راؤ، پرنسپل سکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ روڈس بلڈنگس سنیل شرما آئی اے ایس، ٹرانسپورٹ کمشنر سندیپ کمار سلطانیہ کے علاوہ محکمہ پولیس دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے تارک راما راؤ نے اس موقع پر تلنگانہ ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے آن لائنس 15سرویسس کا بھی افتتاح کیا۔ اس سرویس میں لائسنس سے متعلق کارروائی رینیول لائسنس(Duplicate Licience) ڈپلی کیٹ لائسنس ، انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمیٹ، پتہ کی تبدیلی ، گاڑیوں سے متعلق کاروائی بائیر پرچیزا گریمنٹ ، اونر شپ کی تبدیلی۔ رینیول آر سی کے علاوہ دیگر خدمات شامل ہے ۔ کے تارک راما راؤ نے کہا کہ کوئی بھی شخس اب آن لائن کے ذریعہ محکمہ آر ٹی او کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہیں آر ٹی او آفس کے درمیانی آدمی کی خدمات حاصل کرنی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کئی فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا ہے جس میں شادی مبارک کلیان لکشمی ، آسرا اسکیم دیگر اسکیمات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سکندرآباد کے آئی ڈٰ ایچ کالونی میں تقریبا400سے زیادہ فلیٹس تعمیر کئے ہیں ۔ حکومت نے غریبوں سے ایک روپیہ حاصل کئے بغیر ان فلیٹس کو غریبوں کے حوالے کئے ہین ۔ اس سال حکومت شہر حیدرآباد میں تقریبا10ہزار ڈبل بیڈ روم فلیٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے شہر حیدرآباد میں پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے کوئی توجہ نہیں دی تھی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ شہر حیدراباد کے شمالی اور جنوبی حصوں میں دو آبی ذخائرتعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت پرانے شہر حیدرآباد کو نئے شہر کے مساوی ترقی دے گی ۔ اس شہر کے برقی ، پینے کے پانی دیگر مسائل حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام مذاہب کے ماننے والوں جس میں مسلمان کے لئے قبرستان ، ہندوؤں کے لئے شمشان گھاٹ کی اراضی فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت اردو کو فروغ کے لئے اقدامات کرے گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست محمد محمود علی، تلنگانہ کی حکومت پرانے چہر کو گولڈ سٹی کی طرح ترقی دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت2اکتوبر2015تک جملہ تقریباً21,800شادیوں کے لئے رقم جاری کی گئی تھی،آئندہ پانچ سال تک حکومت اس اسکیم کے تحت جملہ ایک لاکھ غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کے لئے رقم جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہر حیدرآباد کے غریب عوام کا برقی اور آبرسانی کے بل جملہ600کروڑ بقایا جات معاف کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ جلد اس پر عمل آوری کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر کی لڑکیوں کے لئے چنچل گوڑہ جیل کی اراضی پر جونیر اور ڈگری کالجس اور ریس کورس ملک پیٹ کی اراضی پر آئی ٹی کا ہب(IT HUBE)قائم کرنے کے لئے قدامات کئے جائیں گے ۔ وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت پرانے شہر میں روشنی لائے گی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ شہر حیدرآباد کو عالمی سطح کا شہر بنانے کے لئے منصوبہ بنایا ہے ۔ جلد ہی اس پر عمل آوری کی جائے گی ۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی نے کہا کہ بنڈلہ گوڑہ کے آر ٹی او آفس کو تقریبا2کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیا ہے ۔ پرانے شہر کے عوام کی سہولت کے لئے یہ آف قائم کیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت20کروڑ روپے کی لاگت سے تمام اسمبلی حلقوں میں آر ٹی او کے دفاتر تعمیر کرنے کے اقدامات کرے گی۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں