ہند و پاک مذاکرات - غیرحقیقی توقعات وابستہ نہ کی جائیں - سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-31

ہند و پاک مذاکرات - غیرحقیقی توقعات وابستہ نہ کی جائیں - سرتاج عزیز

اسلام آباد
یو این آئی، پی ٹی آئی
وزیر اعظم پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے یہاں سینیٹ کو بتایا کہ ہند۔ پاک معتمدین خارجہ کا اجلاس وسط جنوری میں منعقد ہوگا جس میں آئندہ چھ ماہ کی بات چیت کے منصوبے وضع کئے جائیں گے ۔ سرتاج عزیز نے کل قومی اسمبلی کے ایوان بالا کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ بات چیت تقریبا دس موضوعات پر مرکوز رہے گی جن کی پہلے ہی نشاندہی کی جاچکی ہے ۔ ریڈیو پاکستان نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کی حالیہ ملاقات میں لئے گئے فیصلہ کے مطابق معتمدین خارجہ کی ملاقات14اور15نوری کو ہوگی۔ قبل ازیں دونوں ملکوں کے مابین جامع مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا تھا ، جس کا اعلان وزیر خارجہ ہند سشما سوراج کے جاریہ ماہ یہں دورہ کے موقع پر کیا گیا تھا ۔ نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر25دسمبر کو مودی کے اچانک دورہ لاہور اور ان کی دعوت قبول کرنے کے اقدام کو ایک طاقتور خیر سگالی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔جس سے تعلقات کو معمول پر لانے دونوں ملکوں کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے ۔ سرتاج عزیز نے سینیٹ کو بتایا کہ مجوزہ مذاکرات چیلنجس سے پر ہوں گے لیکن مودی کے توقف سے پیدا ہونے والے مثبت ماحول کے سبب اچھی امید رکھی جاسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب سرتاج عزیز نے انتباہ دیا کہ اس بات چیت سے غیر حقیقی توقعات نہ وابستہ کی جائیں۔ انہوں نے کل سینیٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے25دسمبر کو مختصر دورہ پا کستان کے بارے میں پالیسی بیان دیا۔ انہوں نے مذاکراتی عمل سے غیر حقیقی توقعات کے خلاف بھی انتباہ دیا اور کہا کہ جلد ہی چند مسائل پر پیشرفت ممکن ہے جبکہ دیگر پیشرفت کے لئے وقت درکار ہوگا ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ مودی کا دورہ خیر سگالی دورہ تھا اور ہند۔ پاک کے عوام کی اکثیریت اور بین الاقوامی برداری نے اس دورہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب کہ دونوں قائدین نے کم از کم پانچ مرتبہ ملاقات کی ہے اور دورہ لاہور سے تعلقات میں پیدا ہونے والی گرمجوشی کا رسمی بات چیت پر مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے ۔کراچی سے پی ٹی آئی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے لئے وقت آگیاہے کہ وہ اپنی دشمنیاں ترک کردیں ۔ انہوں نے اعتما د ظاہر کیا کہ ان کے ہندستانی ہم منصب نریندر مودی کے دورہ لاہور سے پیدا خیر سگالی کا جذبہ برقرار ررہے گا ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم لاہور آئے اور ہمیں کچھ گھنٹے دئیے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ملک اپنی دشمنیاں ترک کردیں ۔ انہوں نے بلو چستان کے زعب ایر پورٹ پر صحافیوں کو بتایا کہ خیر سگالی اقدامات کئی مسائل کا حل ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے مودی کے دورے کے دوران ہندوستان اورپاکستان کے بیچ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور باہمی مذاکرات میں پیشرفت کی جارہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں