امریکہ میں نئے سال کے جشن کی تیاری - سخت سیکوریٹی بندوبست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-31

امریکہ میں نئے سال کے جشن کی تیاری - سخت سیکوریٹی بندوبست

نیویارک
رائٹر
امریکی شہر نیویارک میں جہاں ایک جانب لوگ نئے سال کے استقبال کے جشن کی زبردست تیاری میں مصروف ہیں وہیں دوسری جانب انتظامیہ بھی جشن میں کسی طرح کے خلل کو روکنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ نئے سال کے جشن کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ یا دہشت گردانہ حملہ کے پیش نظر شہر میں سیکوریٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس دوران پورے شہر میں تقریبا چھ ہزار پولیس حکام تعینات رہین گے ۔ نیویارک شہر کے میئر بل ڈی بلاسیور نے کل کہا نئے سال کے استقبال کے دوران کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ واقعہ سے نمٹنے کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں ۔ ہم شہر میں نئے سال کے جشن میں کسی بھی طرح کے خلل کو روکنے کے لئے پوری طرح سے مستعد ہیں ۔ نئے سال کا جشن منانے کے لئے شہر کے ٹائمس اسکوئرا علاقے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کا امکان ہے ۔ امریکہ کے سین برناڈینو، کیلی فورنیا اور فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ واقعہ کے بعد شہر کی سیکوریٹی مضبوط کرتے ہوئے نئے انسداد دہشت گردی بل کو منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت بڑی تعداد میں مسلح حکام شامل کئے گئے ہیں جو ٹائمس اسکوائر علاقہ میں تعینات رہیں گے۔ انسداد دہشت گردی دستہ کے افسر کو ایسے کسی حملے کے منصوبہ کا پتہ لگانے اور اسے ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تربیت دی گئی ہے ۔ نیویارک شہر کے پولیس کمشنر ولیم بریٹن نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی دستہ کے افسر ایک دوسرے سے اسمارٹ فون کے ذریعہ رابطہ میں رہیں گے اور وہ لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے نئے سال کے جشن کو کبھی بھی روک کر علاقہ کو خالی کراسکتے ہیں ۔ بریٹن نے کہا کہ حالانکہ شہر میں ابھی تک کسی بھی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی نہیں ملی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر بھر میں تقریبا چھ ہزار پولیس جوان اور عہدیدار سادہ لباس میں تعینات رہین گے ۔ اس دوران بموں کا پتہ لگانے والے کتوں سے بھی کام لیا جائے گا اور ریڈیئشن ڈٹیکٹر بھی نصب کئے جائیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں