دیار غیر میں روزی کی تلاش - ہندوستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-20

دیار غیر میں روزی کی تلاش - ہندوستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ

واشنگٹن
یو این آئی
اپنا وطن چھوڑ کر روزی روٹی کی تلاش میں یا دیگر اسباب سے اپنے ملک سے باہرے دوسرے ملکوں میں رہنے والے لوگوں کی تعداد اس برس25کروڑ سے تجاوز کرجانے کا اندازہ ہے جن میں سب سے زیادہ ہندوستانی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی غیر ممالک سے اپنے وطن پیسہ بھیجنے والوں میں بھی ہندوستانی سب سے آگے ہیں ۔ عالمی بینک کی جانب سے اس سلسلہ میں کل جاری کردہ رپورٹ ، مائیگریشن اینڈرنٹیشنج فیکٹ باکس2016ء میں یہ بات کہی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ2015میں پوری دنیا میں ا پنے ملک سے باہر رہنے والوں کی تعداد25کروڑ سے زیادہ ہوجائے گی جو اب تک کا تاریخی ریکارڈ تعداد ہے ۔ ملک چھوڑ کر دوسرے ملک میں رہنے والوں میں سب سے زیادہ ہندوستانی ہین جب کہ اس کے بعد بالترتیب، میکسیکو ، روس، چین، پاکستان، فلپائن، افغانستان ،یوکرین اور برطانیہ چوٹی کے10ممالک میں شامل ہیں ۔ وہیں دنیا کے اپنے ملک سے باہر رہنے والوں کے لئے سب سے پسندیدہ ملک امریکہ رہا ہے ۔ اس معاملہ میں دوسرے نمبر پر سعودی عرب ، تیسرے پر جرمنی، چوتھے پر روس اور پانچویں پر متحدہ عرب امارات رہا۔ اس کے علاوہ برطانیہ ، فرانس، کناڈا، اسپین اور آسٹریلیا بھی چوٹی کے دس ممالک میں شامل ہیں ۔ عالمی بینک کے مطابق غیر ممالک سے اپنے ملک بھیجا جانے والا پیسہ36.28فیصد کے اضافہ کے ساتھ441ارب ڈالر سے بڑھ کر601ارب ڈالر پر پہنچ جانے کا اندازہ ہے ۔ اپنے ملک رقم بھیجنے کے معاملہ میں بھی2015میں72ارب ڈالر کے ساتھ غیر مقیم ہندوستانی سر فہرست ہیں۔ اس کے بعد چین64ارب ڈالر، فلپائن30ارب ڈالر کا نمبر آتا ہے ۔ وہیں 2014کے اعداد و شمار کے حوالہ سے کہا گیا کہ اپنے ملک سے باہر رہنے والوں نے امریکہ سے سب سے زیادہ56ارب ڈالر، سعودی عرب سے37لاکھ ڈالر اور روس سے33ارب ڈالر اپنے ملک بھیجے ۔ فیکٹ بک میں معان مصنف دلیپ راٹھا نے کہا کہ باہر رہنے والوں کے ذریعہ روانہ کردہ رقم سے ترقی پذیر ممالک میں کئی گھروں کا چولہا جلتا ہے۔ اس کے علاوہ ملک سے باہر رہنے والے لوگ500ارب ڈالر کی بچت بھی کرتے ہیں ۔ان کی بچت اور ملک بھیجا گیا پیسہ ترقیاتی پراجیکٹ کے مالی انتظام کا اہم ذریعہ ہوسکتا ہے جس سے ترقی یافتہ ممالک میں لوگوں کی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔ جنوب ایشیائی ممالک میں باہر رہنے والوں کی تعداد2015میں3.71کروڑ رہی ۔ ہندوستان کے بعد وطن سے باہر رہنے والوں میں بنگلہ دیش ، پاکستان، افغانستان اور نیپال کے شہریوں کی تعداد رہی جنہوں نے123ارب ڈالر اپنے ملک بھیجے۔

India largest remittances receiving country in 2015: World Bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں