ہندوستان کی معاشی ترقی میں انجماد آ گیا - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-22

ہندوستان کی معاشی ترقی میں انجماد آ گیا - چدمبرم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج حکومت کے معاشی امور کے انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشی محاذ پر مکمل طور پر بے سمتی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال پر کوئی قابو بھی نہیں کررہا ہے اسی لئے ملک کی معیشت میں انجماد آگیا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت سے کہا کہ حکومت کرتے ہوئے19مہینے ہوگئے روزگار کے مواقع کہاں ہیں اور خانگی سرمایہ کاری کہاں ہے جس کا وزیر اعظم اور ان کی پارٹی نے وعدہ کیا تھا ۔ حکومت منجمد ہوگئی ہے وسط سالہ معاشی تجزیہ جس پر پارلیمنٹ میں گزشتہ ہفتہ ایک کتابچہ پیش کیا گیا تھا، کے مطابق حکومت اس قابل نہیں ہے کہ ملک کی ترقی کو آگے بڑھا سکے ۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے کہا کہ اب حکومت7.2تا7.3فیصد ترقی کو بتانے کی کوشش کررہی ہے جب کہ جاریہ مالی سال کی شروعات کے دوران8تا8.5فیصد معاشی ترقی حاصل کرنے کا راگ الاپا جارہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ وہ سال2016-17میں مجموعی گھریلو پیداوار کے مالی خسارہ کو3.5فیصد تک کم کرنے کا ہدف کو حاصل کرنے کے قابل نہیں ہے ۔ یہ تمام نقاط اس لئے ظاہر ہورہے ہیں کہ حکومت کے پاس صورتحال پر قابو پانے کی کمی ہے اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کی کمی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب چیزیں مکمل طور پر بے سمتی کے باعث پیدا ہوئی ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ وسط سالہ تجزیہ میں حکومت نے سال2015-16ء کے دوران معاشی ترقی کی پیش قیاسی8.1تا8.5کے بجائے7تا7.5فیصد بتائی ہے ۔ اس تجزیہ میں بتایا گیا ہے کہ اخراجات میں 3.5فیصد تک کٹوتی کا معاملہ پر عمل آوری کے لئے7ویں پے کمیشن میں مرکزی ملازمین کی تنخواہوں اور دفاعی وظیفہ کے باعث دباؤ بڑھا ہے ۔ چدمبرم نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ حکومت کو اس صورتحال پر قابو ہے ۔ اقتدار مین آنے کے فوری بعد روزگار کے مواقع اور خانگی سرمایہ داری حاصل کا وعدہ کیا گیا تھا ، یہ سب اب کہاں ہیں ۔ یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان کی معیشت میں انجام آگیا ہے ، چدمبرم نے کہا کہ جب یوپی اے مرکز میں اقتدار چھوڑا تھا، سال2013-14ء میں ملک کی معیشت میں6.9فیصد ترقی ہورہی تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں