یو این آئی
جنتادل یو کے سینئر لیڈر و بہار کے سابق وزیر وجئے کمار چودھری کو متفقہ طور پر آج16ویں ریاسی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔ چودھری چیف منسٹر نتیش کمار کے قریبی مددگار رہے ہیں اور پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہے ہیں ۔ وہ ایوان میں ضلع سمستی پور کے اسمبلی حلقہ سرائے رناج کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نتیش کمار نے انہیں اسپیکر کی نشست تک پہنچایا۔ پارٹی ارکان نے سابق وزیرو سینئر جے ڈی یو لیڈر چودھری کی16ویں اسمبلی اسپیکر کے انتخاب کے لئے بھرپور تائید کی ۔ مخلوط حکومت کی حساس حیثیت کا اعتبار کرتے ہوئے چودھری کو نیا اسپیکر منتخب کرنے کو بہتر سوچی سمجھی حکمت عملی تصور کی جارہی ہے ۔ نتیش کمار کی زیر قیادت بہار کے عظیم اتحاد جس میں آر جے ڈی ، کانگریس اور جنتادل یو شامل ہے، میں سب سے زیادہ80ارکان آر جے ڈی کے، دوسرے نمبر پر جے ڈی یو کے71اور کانگریس کے27ارکان اسمبلی شامل ہیں ۔ چودھری جو پٹنہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ہیں ، اور ایک قومیائے گئے بینک کے زیر تربیت عہدیدار تھے، حادثاتی طور پر سیاست میں شامل ہوگئے ۔ ان کے والد جگدیش پرساد چودھری کانگریس رکن اسمبلی کے1982ء میں انتقال کے بعد ان کے ورثہ کو جاری رکھنے مجبور ہوگئے تھے ۔ انہوں نے سمستی پور کے حلقہ اسمبلی دل سنگھ سرائے کے کانگریس رکن اسمبلی کے انتقال پر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔1995ء تک حلقہ کی نمائندگی کرتے رہے۔ بعد ازاں جے ڈی یو میں شمولیت اختیار کیے اور پارٹی کے ریاستی صدر رہے ۔ 2010ء میں کمار کی زیر قیادت حکومت میں شامل ہوئے۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے پر چودھری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔1982ء میں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے پہلی بار وہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ چودھری سینئر جنتادل یو لیڈر اودئے نارائن چودھری کے قائم مقام ہیں ، جو حال ہی میں منعقدہ انتخابات میں حلقہ امام گنج سے سابق چیف منسٹر وصدر ہندوستان عوامی مورچہ جتن رام مانجھی سے شکست کھاگئے ۔
Nitish Kumar aide Vijay Chaudhary takes charge as Bihar Speaker
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں