سرکاری دہشتگردی - مسعود عالم کی دوبارہ گرفتاری پر گیلانی کا ریمارک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-03

سرکاری دہشتگردی - مسعود عالم کی دوبارہ گرفتاری پر گیلانی کا ریمارک

سری نگر
یو این آئی
سخت گیر حریت کانفرنس کے صدر نشین سید علی شاہ گیلانی نے سینئر علیحدہ پسند قائد مسرت عالم کی دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ سرکاری دہشت گردی ہے ۔ عالم نے وادی کشمیر میں2010میں کیے گئے احتجاج کی قیادت کی تھی جس میں 120سے زیادہ افراد جن میں بیشتر نوجوان تھے، سیکوریٹی فورسس اور ریاستی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ عالم پر ایک اور ایکٹ پی ایس اے( پبلک سیفٹی ایکٹ) لاگو کیا گیااور اس کے تحت کل کوٹ بلول جیل، جموں میں انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ 1919ء سے اب تک مسرت کے خلاف31 واں پی ایس اے ہے ۔ گیلانی نے حیدر پور ہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں یہ بات اخباری نمائندوں کو بتائی ۔ اکتوبر میں نئی دہلی سے ان کی واپسی کے بعد انہیں گھر پر نظر بند رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسرت کو مختلف اوقات میں بی ایس پی کے تحت بار بار گرفتار کیا جارتا رہاہے ۔ جب کہ ان کی قید کو عدالت نے کالعدم قرار دیا تھا، تاہم کل جب کہ وہ سابقہ پی ایس اے کے تحت جیل میں میقات مکمل کرچکے تھے ان پر ایک اور پی ایس اے لاگو کیا گیا ہے ۔ مسرت کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے گیلانی نے کہا مفتی محمد سعید کے موجودہ دور میں وادی میں72سیاسی بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا کہ وہ اس کا سنگین نوٹ لیں، جسے وہ( گیلانی) جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی قرار دے رہے ہیں ۔

syed ali Geelani remarks on Masarrat Alam re-arrest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں