حیدرآباد میں اپاچے ہیلی کاپٹر تیاری یونٹ کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-03

حیدرآباد میں اپاچے ہیلی کاپٹر تیاری یونٹ کا قیام

حیدرآباد
آئی اے این ایس
بوئنگ اور ٹاٹا اڈوانسڈ سسٹمس لمٹیڈ(ٹی اے ایس ایل) نے آج چہار شنبہ کو رسمی طور پر یہ اعلان کیا کہ وہ حیدرآباد میں اے ایچ64اپاچے ہیلی کاپٹر کی تیاری کا مرکز قائم کریں گے ۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ کی موجودگی میں یہاں میٹ آف بوئنگ سپلائرس کے ایک پروگرام سے ہٹ کر ان دو کمپنیوں کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ حیدرآباد میں بہت جلد اپاچے ہیلی کاپٹر سازی مرکز قائم کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت تیاری یونٹ کے قیام کے لئے درکار تمام سہولتیں فراہم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کرچکی ہے ۔ شہر کے مضافات میں آدی بٹلہ کے مقام پر ایرو اسپیس اکنامک زون کے قریب یہ یونٹ قائم کیا جائے گا۔ یہاں ٹی اے ایس ایل، پہلے سے ہی عالمی کمپنیوں کے ساتھ چار وینجرس ، پرکام کررہا ہے ۔ بوئنگ انڈیا کے صدر پرتیوش کمار نے کہا کہ ہم یہاں اپاچے ہیلی کاپٹر کی تیاری یونٹ کے کاموں جلد شروع کرنا چاہتے ہیں ۔ اور ہم اڈوانسڈ سسٹمس کو فروغ دیں گے ۔ اے ایچ64اپاچے، دنیا بھر میں ہمہ حربی صلاحیتیں اور اڈوانسڈ ہیلی کاپٹر مانے جاتے ہیں ان ہیلی کاپٹرس کو امریکی فوج کے علاوہ دنیا کے دیگرممالک کی فوج استعمال کررہی ہے ۔ بوئنگ1984سے مختلف ممالک کو اب تک2,100اپاچے ہیلی کاپٹرس سربراہ کرچکا ہے ۔ کمپنی کے ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی بنیاد پر یہ بات کہی گئی ہے ۔ دو کمپنیوں نے گزشتہ ماہ جوائنٹ و ینچر شروع کرنے کااعلان کیا تھا آج کا یہ اعلان کسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ قبل ازین حکومت تلنگانہ کے عہدیداروں نے تخمینہ لگایا کہ اس پراجکٹ میں200کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی مگر کمار نے اس بارے میں اعدا د و شمار بتانے سے انکار کردیا اور کہا کہ ہم عوام کے سامنے سرمایہ کاری کے اعداد و شمار پیش نہیں کریں گے مشترکہ پراجکٹ کے ٹائم فریم کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھے کے مقام کی تیاری پہلا مرحلہ ہوگا۔ دراصل اہم عملی اقدامات کا آغاز کرچکے ہیں مگر ان تمام امور کی توثیق و منظوری کے لئے تین تا چار ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔ آئی اے این ایس سے بات چیت کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔ سی ای اواور ایم ڈی ٹی اے ایس ایل سوکرن سنگھ نے کہا کہ یہ جوائنٹ وینجر ، ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا ۔ تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ بوئنگ مشہور نام ہے ۔ بوئنگ یونٹ کا قیام تلنگانہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ حکومت، شہر حیدرآباد کو دفاع اور ایرواسپیس کا ہب بنانا چاہتی ہے ۔ اس سلسلہ میں کی جانے والی حکومت کی کوشش کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفاع اور ایرواسپیس(شہری ہوا بازی) میں بوئنگ سے بڑا دوسرا کوئی نام نہیں ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اس جوائنٹ وینچر سے دیگر کمپنیاں بھی ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے آگے آئیں گی ۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ جب وہ ماہ مئی میں امریکہ گئے تھے تب انہوں نے بوئنگ عہدیداروں سے بات چیت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جب اپاچے ہیلی کاپٹر کی تیاری کا یونٹ قائم ہوجائے گا تب بوئنگ کے پاس کئی سپلائرس منتظر رہین گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر میں ماحولیاتی نظام کے قیام کے لئے ہر ممکن سعی کریں گے اور ضرورت پڑنے پر حکومت تلنگانہ، کمپنیوں کی جانب سے مرکزی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے انہیں در پیش مسائل حل کرنے کی بھی کوشش کرے گی۔ کے ٹی آر نے مزید کہا کہ شہر میں مزید ایرو اسپیس اور ڈیفنس پارک قائم ہوں گے ۔ شہر میں ایویشن اکیڈیمی کے قیام کے لئے سعی کی جارہی ہے ۔

Boeing Ropes In Tata To Make Apache Helicopter Bodies In Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں