ہندوستان عدم رواداری کے نکات پاکستان سے سیکھ سکتا ہے - دستاویزی فلمساز ہیمل ترویدی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-03

ہندوستان عدم رواداری کے نکات پاکستان سے سیکھ سکتا ہے - دستاویزی فلمساز ہیمل ترویدی

پانا جی
آئی اے این ایس
ہندوستان کو عدم رواداری سمجھنے کے لئے پاکستان کو دیکھنا چاہئے ۔ دستاویزی فلمساز ہیمل ترویدی نے یہ بات کہی ، جنہوںنے پڑوسی ملک میں فلمبندی کی ہے ۔ ۔ پاکستانی ڈائرکٹر محمد علی نقوی کی مدد سے انہوں نے دستاویزی فلم تیار کی ہے۔ پاکستانی مدرسوں کی عکاسی کے لئے انہیں خود کو مسلم ظاہر کرتے ہوئے جانا پڑا ۔ یہ فلم پچھلے چند ماہ سے دنیا بھر کے فیسٹولس میں دکھائی جارہی ہے۔ترویدی ایک کلیدی سبق کے ساتھ ہندوستان واپس آئے ہیں ۔ وہ یہ کہ عدم رواداری چاہے کسی بھی قسم کی ہو اگر حکومتوں کی ہمت افزائی ملے تو اس سے شہری جنگ جیسے مسائل پید اہوسکتے ہیں ۔ حالیہ مختمہ 46ویں انٹر نیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا کے موقع پر ترویدی جن کی فلم کی ستائش ہوئی ہے،آئی اے این ایس کو بتایا کہ ہر سوسائٹی میں حاشیہ بردار اقلیتیں ہوتی ہیں، جن کا ایقان ہے کہ ان کا طریقہ زندگی صحیح راستہ ہے اور جو ان کے راستہ کو نہیں اپناتا اسے ہلاک کردینا چاہئے ۔ عوام کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ایسی قوتوں کو با اختیار نہ بنایاجائے ۔ امنگ دی بیلیورس نامی اس دستاویزی فلم میں د نوجوان طلباء کی زندگی بتائی گئی ہے ۔ جنہوںنے لال مسجد نیٹ ورک کے تحت چلائے جانے والے مدرسوں میں تعلیم پائی ۔ اسے آئی ایس آئی ایس کے حامی اور طالبان کے حلیف مفتی عبدالعزیز غازی چلاتے ہیں ۔ وہ پاکستان کے خلاف جہاد چھیڑے ہوئے ہیں۔ ان کا مقصد ہے کہ ملک بھر میں شرعی قانون سختی سے نافذ کیاجائے ۔

'India can learn perils of intolerance from Pakistan', says documentary filmmaker Hemal Trivedi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں