تلنگانہ قانون ساز کونسل نتائج - ٹی آر ایس 4 اور کانگریس 2 حلقوں سے کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-31

تلنگانہ قانون ساز کونسل نتائج - ٹی آر ایس 4 اور کانگریس 2 حلقوں سے کامیاب

حیدرآباد
اعتماد نیوز
تلنگانہ قانون ساز کونسل کی6نشستوں کے لئے منعقدہ انتخابات میں برسر اقتدار جماعت ٹی آر ایس کو 4اور اپوزیشن کانگریس کو دو نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ آج دوپہر چھ نشستوں کے نتائج جاری ہوگئے جس میں ضلع رنگا ریڈی کی دو نشستوں پر ٹی آر ایس امید وار پی نریندر ریڈی نے257ووٹ اور شمبھی پورا جو نے 255ووٹ حاصل کرتے ہوئے کونسل کے لئے منتخب ہوگئے ۔ اسی طرح ضلع محبوب نگر میں ٹی آر ایس امید وار کے نارائن ریڈی نے445ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ اسی ضلع سے کانگریس کے امید وار دامودر ریڈی نے دوسری نشست کامیابی حاصل کی ۔ اسی طرح ضلع نلگنڈہ سے کانگریسی امید وار کو مٹ ریڈی، راج گوپال ریڈی اپنے قریبی حریف و ٹی آر ایس امید وار چنپا ریڈی کو193ووٹون کی اکثریت سے شکست دے دی ۔ ضلع کھمم میں ٹی آر ایس امید وار بی لکشمی نارائنا نے31ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اس حلقہ سے سی پی آئی کے امید وار پی ناگیشور راؤ کو شکست ہوئی جنہیں کانگریس، تلگو دیشم کی بھی تائید حاصل تھی ۔ مجموعی طور پر تلنگانہ قانون ساز کونسل کی12نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری ہوا تھا جس میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کے آخری دن تک بر سر اقتدار جماعت ٹی آر ایس نے چھ نشستوں پر بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرلی ۔ باقی بچنے والے چھ نشستوں پر27دسمبر کو رائے دہی ہوئی۔ ان انتخابات میں تلگو دیشم، کا صفایا ہوگیا ۔12کے منجملہ10 نشستوں پر ٹی آر ایس اور دو پر کانگریس کو کامیابی ملی۔

TS MLC Results, TRS 4 & Cong 2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں