یو این آئی
پیرس میں وزرائے اعظم کی سطح پر ملاقات سے آغاز ہونے والی ملاقاتوں کے تسلسل میں پہلی مرتبہ حکومت نے پاکستان سے تعلقات میں رونما تبدیلیوں کے بارے میں پارلیمنٹ کو واقف کروایا ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ایوان کو تیقن دلایا کہ تازہ مذاکراتی عمل کا مقصد رکاوٹیں دور کرنا ہے ۔ راجیہ سبھا میں از کود بیان دیتے ہوئے سوراج نے ان مقاصد کی وضاحت کی جن کے تحت قومی سلامتی مشیراجیت دوول اور پاکستان میں ان کے ہم منصب لفٹننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ کے درمیان بنکاک میں بات چیت اور گزشتہ ہفتہ خود ان کے دورہ اسلام آباد کے پیش نظر رہیں ۔ اپوزیشن کی جانب سے پاکستان سے عجلت میں تعلقات کی مساعی کا الزام لگاتے ہوئے تنقید کی جارہی تھی کہ سیشن جاری رہنے کے باوجود اس سلسلہ میں پارلیمنٹ کا اعتماد میں نہیں لیاجارہا ہے ۔ سشما سوراج نے گزشتہ ہفتہ وزیر اظم پاکستان نواز شریف اور وزیر خارجہ سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ہوئی ملاقاتوں کے بارے میں کہا کہ پیرس میں وزرائے اعظم کی ملاقات اور بنکاک میں قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ہوئی بات چیت کی مثبت تبدیلی کا یہ نتیجہ تھا ۔ انہو ںنے کہا کہ دونوں ہی ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور اس لعنت کو ختم کرنے باہمی تعاون کا عہد کیا ہے ۔ سوراج جس وقت بیان دے رہی تھی تب راجیہ سبھا میں بی ایس پی اور کانگریس کے ارکان کے نعرے گونج رہے تھے ، جو پنجاب میں دلتون کو اذیت رسانی کے واقعات پر ایوان کے وسط میں احتجاج کررہے تھے۔ سوراج نے کہا کہ وہ ایوان کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ حکومت نے ملک کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے ۔ اس سلسلہ میں کسی بھی خطرہ سے نمٹنے کے لئے حکومت سفارتی راستہ اختیار کرنے کے بشمول تمام اقدامات کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی حکومت پاکستان کے بشمول تمام پڑوسیوں سے پر امن اور باہمی تعاون کے تعلقات کا ماحول سازگار کرنے عہد رکھتی ہے تاکہ جنوبی ایشیاء میں امن اور ترقی کی کوششیں بار آور ہوسکیں ۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج اپنے دورہ پاکستان پر کئی تنقیدوں کا جواب دیا ۔ ان میں سے پاکستان کے میڈیا سے اردو میں خطاب پر تنقیدوں کا جواب بھی شامل ہے ۔ پارلیمنٹ میں اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ پاکستانی میڈیا سے اردو میں بات کرنے پر مجھ پر تنقید یں کی جارہی ہیں ، میں ایسے لوگوں کو بتانا چاہوں گی کہ اردو ہندوستان کی بھی زبان ہے ۔ اس پر پاکستان کی اجارہ داری نہیں ہے ۔ یہ میرے ملک کی زبان ہے ۔ اگر میں بنکاک میں عالمی سنسکرت کانفرنس میں سنسکرت میں بات کرسکتی ہوں تو پاکستان میں اردو میں کیوں نہیں ۔ سشما سوراج نے لوک سبھا میں یہ جواب صحیح تلفظ اور روانی کے سات شستہ اردو میں دیا۔
Talks with Pakistan beginning with trust, says Sushma Swaraj
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں