رائٹر
سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر اسکالرز کمیشن اور افتاء کونسل کے چیر مین شیخ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد داعش کو شکست دے گا ۔ شیخ عبدالعزیز نے سعودی اخبار عکاظ سے بذریعہ ٹیلی فون بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے داعش کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیا ۔ مفتی اعظم کاکہنا تھا کہ انہیں داعش کو اسلام کے پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا ، بلکہک انہیں خوارجیوں کی ہی ایک قسم سمجھاجائے ۔جنہوں نے اسلامی خلافت کے خلاف پہلی بار بغاوت کرتے ہوئے مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی اجازت دی تھی۔ داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے ۔
Saudi Grand Mufti calls ISIS “part of the Israeli army”
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں