پی ٹی آئی
شاہ رخ خان اپنی آنے والے فلم” دل والے” کی تشہیر کے لئے سلمان خان کے پیش کئے جانے والے شو “بگ باس’ میں پہلی مرتبہ آئیں گے ۔ انہوں نے اس ریالٹی شو میں سلمان خان کے ساتھ پرموز کی فلمبندی میں حصہ لیا ہے ۔ ان دونوں اداکاروں کے درمیان برسوں سے جاری سرد جنگ کے بعد شاہ رخ خان اور سلمان نے ایک دوسرے کی جانب پھر ایک با ر دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ دونوں اکثر ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ کلرس چیانل نے کہا ہے کہ جلد ہی ایک تاریخی قسط آپ کے سامنے پیش ہوگی ۔ دل والے جس میں شاہ رخ خان اور کاجول نے کام کیا ہے، اس کی ہدایت روہت شیٹی نے دی ہے۔ یہ فلم18دسمبر کو ریلیز ہوگی ۔ پچھلے ہفتہ بگ باس شو میں دل والے کے دیگر اسٹارس ورون دھون اور کیرتی سانن، فلم کی تشہیر کے سلسلہ میں آئے تھے ۔ فلمی شخصیتوں کا یہ ریالٹی شو، فلموں کی تشہیر کے لئے ایک پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے اور رواں سال اب تک کئی اسٹارس اس شو میں آئے۔
Salman Khan & Shah Rukh Khan shoot for Bigg Boss 9
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں