برطانیہ میں پنجابی جوڑے نے 90 ویں شادی کی سالگرہ منائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-13

برطانیہ میں پنجابی جوڑے نے 90 ویں شادی کی سالگرہ منائی

Punjabi couple celebrate 90th wedding anniversary in UK
لندن
پی ٹی آئی
ایک ہندوستانی نژاد جوڑ نے برطانیہ میں اپنی شادی کی90ویں سالگرہ منائی۔ باور کیاجاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے قدیم ترین شادی شدہ جوڑا ہے ۔ کرم اور کرتاری چند110اور 103سال کے ہیں۔ہندوستان میں روایتی پنجابی تقریب میں11دسمبر1925کو شادی کے بندھن میں بندھے ، جب کہ اس وقت برطانوی حکومت تھی ، جس کے بعد یہ دونوں40سال بعد برطانیہ روانہ ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ہم اتنی طویل عرصہ تک میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں ۔ اور اس پر ہم خوش ہیں۔ کرم نے یہ بات کہی ۔ انگلینڈ کے مغربی یارک شائر علاقہ میں براڈ فورڈ میں رہنے اس جوڑے کے8بچے ہیں ۔ 27پوتے ، پوتیاں اور23پر پوتے پوتیوں کے علاوہ اپنے چھوٹے فرزند پال اور اس کی اہلیہ کے ساتھ رہتے ہیں جن کے چار بچے ہیں ۔ پال نے یقین ظاہر کیا کہ ان کے والدین کی خوشگوار زندگی کے راز پر کوئی بحث نہیں کی جاسکتی ۔ شادی ایک مفاہمت ہے اور میں یقین کرتا ہوں کہ میرے والدین نے اس طرح طویل شادی شدہ زندگی اس لئے گزاری ہے ۔ کہ ہمیشہ خوش اور تناؤ سے آزاد رہتے تھے ۔ میں اتنے برسوں میں کبھی بحث و مباحثہ کرتے نہیں دیکھا ۔ مجھے یقین ہے کہ طویل و خوش خرم زندگی کا یہی راز ہے ۔ پال کے حوالے سے دی سن نے یہ بات بتائی۔

Punjabi couple celebrate 90th wedding anniversary in UK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں