مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کو صدر نے اسلامی جمہوریہ قرار دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-13

مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کو صدر نے اسلامی جمہوریہ قرار دیا

gambia president
ڈکار، سینیگال
اے پی
گیمبیا کے صدر نے مغربی افریقہ کے اس چھوٹے سے ملک کو اسلامی جمہوریہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کی اکثریت کے مذہب کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا اور نو آبادیاتی ماضی سے پیچھا چھوڑنے کے ایک کوشش ہے ۔ صدر یحیی جامع نے ایک سیاسی ریالی کے اختتام پر کل یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی مذہبی شناخت اور اقدار کے مطابق ہے۔ ملک میں تقریبا90فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔ صدر نے یقین دلایا کہ عیسائی فرقہ کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی ۔ ملک کو1965ء میں برطانیہ سے آزادی ملی ۔ ایک اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس طرح کے فیصلہ پر ریفرنڈم کرانا چاہئے تھا۔

Gambia president declares country an 'Islamic state'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں