چنئی سیلاب راحت کے مسئلہ پر سیاست نہیں ہونی چاہئے - راہول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-09

چنئی سیلاب راحت کے مسئلہ پر سیاست نہیں ہونی چاہئے - راہول

پڈوچیری
پی ٹی آئی
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ بارش کی تباہ کاریوں سے متاثر ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں سیلاب راحت کے مسئلہ پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہاں اور پڑوسی ریاست ٹاملناڈو میں ریلیف کارروائیوں سے متعلق سوالت کا جواب دیتے ہوئے کہا میرے خیال میں یہ بات اہم ہے کہ اس وقت سیاست کرنے کے بجائے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ٹاملناڈو اور پڈوچیری کے عوام کو وہ راحت ملے جس کی انہیں ضرورت ہے ۔ کانگریس قائد جنہوں نے روڈیر پیٹ، شانمو گا نگر اور ایچان کاڑو کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ٹاملناڈو کے پڑوسی ضلع کڈلور روانہ ہونے سے پہلے متاثرہ عوامی میں ریلیف میٹریل بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راحت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ راہول گاندھی نے جو دہلی سے بذریعہ خصوصی طیارہ یہاں پہنچے ، عوام سے ملاقات کے لئے سیدھے بذریعہ کار بارش سے متاثرہ علاقوں کو روانہ ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پڈوچیری اور ٹاملناڈو کا دورہ کررہے ہیں تاکہ سیلاب کے بعد کی صورتحال کا بذات خود مشاہدہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام سے ملنا چاہتا ہوں ۔ راہول کے ہمراہ سینئر کانگریس قائدین بشمول اے آئی سی سی جنرل سکریٹری مکل واسنک اور ٹاملناڈو پڈوچیری کے کانگریس قائدین تھے ۔ بعد ازاں کڈالور میں راہول گاندھی کو سیلاب سے متاثرہ ایک ضعیف خاتون کو تسلی دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ خاتون ان کے گلے لگ کر جذباتی ہوگئی تھی۔ راہول گاندھی نے اس موقع پر ریلیف میٹریل بھی تقسیم کیا۔ سینئر پارٹی قائدین الانگون اور دیگر موجودتھے۔

Politics should not be done over flood relief work: Rahul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں