تلگو دیشم پارٹی کو یاتراؤں کے اہتمام کا کوئی اخلاقی حق نہیں - وائی ایس آر کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-09

تلگو دیشم پارٹی کو یاتراؤں کے اہتمام کا کوئی اخلاقی حق نہیں - وائی ایس آر کانگریس

حیدرآباد
یو این آئی
وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج یہاں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تلگو دیشم پارٹی حکومت کو یاتراؤں کے اہتمام کا کوئی حق برقرا ر نہیں رہا کیونکہ یہ پارٹی انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی میں بھی ناکام ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ عوام کے اعتماد سے دور ہوتی جارہی ہے ۔ اخباری نمائندوں کے ساتھ یہاں بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے ایم ایل اے جی سریکانت ریڈی نے کہا کہ ہمارے صدر پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شراب المیہ کی تحقیقات کرائی جائیں اور اس المیہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثہ کو20لاکھ روپے ایکس گریشیا دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ المیہ وجئے واڑہ کے قریب پیش آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس، عوام کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ممکنہ کوشش کررہی ہے اور اس سلسلہ میں توجہ مبذول کرائی جارہی ہے ۔ جی سریکانت ریڈی نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کی یاترا کا مقصد عوام کی توجہ ہٹانا ہے کیونکہ تلگو دیشم پارٹی حکومت مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوچکی ہے اور ایک بھی انتخابی وعدہ کی تکمیل نہیں کی گئی ہے ، اس لئے اس طرح کی یاتراؤں کا اہتمام کرکے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی اور ا س کے صدر نے عوام سے کئی وعدے کئے تھے ۔ اس کے علاوہ کئی اسکیمات اور پروگراموں کا بھی اعلان کیا گیا تھا لیکن تا حال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پنشنس اسکیم اور دوسری اسکیمات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت حکومت عوام کے لئے فلاحی اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ جہاں تک باز ادائیگی فیس کا مسئلہ ہے اس سلسلہ میں بھی کوئی باقاعدگی اختیار نہیں کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ حکومت نے ملازمتیں فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا لیکن اس سلسلہ میں کوئی تسلی بخش اقدامات نہیں کئے گئے ۔ سرویس کمیشن جس کے تحت تقرارت عمل میں لائے جاتے ہیں یہ ادارہ بھی پیشرفت کرنے سے قاصر ہے ۔ اس طرح بے روز گاروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ پارٹی کے ارکن اسمبلی جی سریکانت نے کہا ہے کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو جو کہ شمالی ساحلی آندھرا کے دورہ پر ہیں مختلف امور کا جائزہ نہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باکسائیڈ پالیسی اور دوسرے امور اور مسائل کے تعلق سے بھی وہ جائزہ نہیں لے رہے ہیں لیکن بتایاجات ہے کہ ان کا دورہ کوئی با مقصد نہیں رہا وہ دہرا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں جس سے عوام اچھی طرح واقف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو بعجلت ممکنہ حیدرآباد شہر کا تخلیہ کرکے نئے دارالحکومت کو انتظامیہ منتقل کرنے کے خواہاں ہیں ۔ ان کی یہ کوشش ہے کہ کم از کم یکم جون تک انتظامیہ نئے دارالحکومت کو منتقل ہوجائے ۔ جی سریکانت ریڈی نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے اس کی تکمیل کے خواہاں نظر نہیں آتے ۔ ان کی یہ کوشش رہتی ہے کہ کس طرح اپنے مفادات اور مقاصد کی تکمیل ہوجائے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک مناسب انفراسٹرکچر نہ ہو دارالحکومت کی تبدیلی کوئی معائنہ نہیں رکھتی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا یہ مطالبہ ہے کہ اسمبلی کا سیشن زیادہ مد ت تک جاری رکھاجائے تاکہ عوام کود ر پیش مسائل پر غوروخوض کرنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی کا سیشن مختصر مدت کے لئے رکھا جائے تو اس سے عوام کو در پیش مسائل پر غوروخوض کرنے کا خاطر خواہ موقع نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کو دور کرنے کے لئے پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے اقدامات کئے جاتے ہیں لیکن تا حال اس سلسلہ میں کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی ہے ۔ جس سے پبلک سرویس کمیشن کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔

TDP Yatra meaningless: YSRCP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں