چینائی میں پٹرول اور اشیائے مایحتاج کی قلت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-05

چینائی میں پٹرول اور اشیائے مایحتاج کی قلت

چینائی
پی ٹی آئی
شہر چینائی میں آئیل کمپنیوں کو حمل و نقل کے مسائل کے سبب ایندھن کی سپلائی متاثر رہی جب کہ ساری ریاست ٹاملناڈو میں آج دودھ، پانی اور سبزی جیسی اشیائے مایحتاج کی دستیابی بھی متاثر رہی ۔ انڈین آئیل کارپوریشن( آئی او سی) کے عہدیداروں کے مطابق مسلسل شدید بارش کے سبب چینائی اور اس کے بیشتر مضافاتی مقامات سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اس لئے آئیل ٹینکروں کی آمد و رفت ناممکن ہوگئی ہے ۔ ٹینکروں کے ڈرائیورس غیر حاضر ہونے سے مسائل مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں ۔ آئی او سی کے ایک ترجمان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ آئیل کے ذخائر سپلائی کے لئے دستیاب ہیں لیکن ڈرائیوروں کے خاندانوں کو در پیش مسائل کے سبب وہ ڈیوٹی انجام دینے نہیں آرہے ہیں ۔ چند پٹرول پمپس جہاں پٹرول دستیاب ہے موٹر راں افراد کئی گھنٹے قطار میں کھڑے ہوئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ سڑکوں پر سطح آب میں کمی ہونے پر پٹرول کی فراہمی بحال ہوگی ۔ سرکاری زیر انتظام آوین ملک(دودھ) کی سپلائی مکمل درہم برہم ہوگئی ہے جب کہ خانگی سپلائر دوگنی قیمت پر دودھ فروخت کررہے ہیں ۔

Petrol and food shortages in Chennai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں