آندھرا کو خصوصی موقف دلانے میں ناکامی - کانگریس کا تلگودیشم پر الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-05

آندھرا کو خصوصی موقف دلانے میں ناکامی - کانگریس کا تلگودیشم پر الزام

حیدرآباد
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج ریاست میں بر سر اقتدا ر تلگو دیشم پارٹی اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش میں عنان حکومت سنبھالنے کے 15ماہ بعد تلگو دیشم اور بی جے پی مخلوط حکومت ریاست کو خصوصی موقف دلانے میں ناکام رہی ہے ۔ آندھر اپردیش کانگریس کمیٹی نے آج چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ پر کل جماعتی وفد نئی دہلی روانہ کریں اور اس وفد ی قیادت خود نائیڈو کریں ۔ کانگریس نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال انتخابات کے دوران تلگو دیشم اور بی جے پی نے عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دلائیں گے مگر حکومت نے اب تک اس وعدہ کو پورا نہیں کیا ہے۔ صڈر پردیش کانگریس اے پی این رگھویرا ریڈی نے کہا کہ ریاست کو خصوصی موقف نہ دئیے جانے سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نائیڈو اس مسئلہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ جب کہ مودی گزشتہ ماہ اکتوبر میں ریاست کے نئے صدر مقام امراوتی کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے یہاں آئے ہوئے تھے۔ چیف منسٹر اے پی نائیڈو کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس این رگھویرا ریڈی نے کہا کہ نائیڈو کی قیادت میں کل جماعتی وفد کو نئی دہلی روانہ ہونا چاہئے تاکہ پارلیمنٹ کے جاریہ سرمائی سیشن کے دوران وزیر اعظم سے نمائندگی کرتے ہوئے ریاست کو خصوصی موقف دینے کی نمائندگی کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صڈر راہول گاندھی مختلف مواقع پر اے پی کو خصوصی موقف دینے کے مسئلہ کو اٹھا چکے ہیں۔ متحدہ ریاست آندھر اپردیش کی تقسیم کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آندھر اپردیش کو خصوصی موقف دینے کا وعدہ کیا تھا سنگھ نے یہ وعدہ گزشتہ سال پارلیمنٹ سیشن میں اس وقت کیا تھا جب کہ ایوان میں تنظیم جدید اے پی بل منظور کی گئی تھی ۔

Congress accuses TDP of cheating on special status issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں