اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے اکھلیش یادو کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-05

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے اکھلیش یادو کا اشارہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے اتحا دکی ایک ممکنہ تجویز پیش کیا جس کے تحت صدر سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یا دو ، وزیر اعظم اور راہل گاندھی کو نائب وزیر اعظم مقرر کیا جاسکتا ہے۔اکھلیش یادو نے ہندوستان ٹائمس لیڈر شپ چوٹی کانفرنس جس میں نائب صدر کانگریس( راہول گاندھی) بھی موجود تھے میں یہ تجویز پیش کیا۔ راہول گاندھی نے تاہم اس تجویز پر اظہار خیال سے انکار کردیا۔ یہ دریافت کرنے پر کہ کیا وہ راہل گاندھی کے ساتھ اچھے شخصی تعلقات کو کانگریس کے ساتھ سیاسی سطح پر وسعت دینے تیار ہیں؟ یوپی چیف منسٹر نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس تجویز کا اظہار کیا ۔ اکھلیش نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے یہ سوال اس لئے کررہے ہیں کیونکہ میں سماج وادی (سوشلسٹ) ہوں اور آپ یہ بھی کہتے ہیں کہ میرے والد میری سرزنش کریں گے ۔ میری یہ خواہش بھی ہے کہ نیتا جی(ملائم سنگھ) کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں اور وہ اس کے لئے کوشش کررہے ہیں ۔ وہ ایسے اتحاد کے لئے اسی وقت تیار ہیں ۔ وہ وزیر اعظم ہوں گے اور وہ(راہول گاندھی) نائب وزیراعظم ہوں گے۔ تاہم انہوں نے ایک سوال کا جواب دینے کو نظر انداز کردیا جس میں دریافت کیا گیا کہ کیا وہ بہار جہاں جنتادل یو اور آر جے ڈی متحد ہوئے کی طرح2017کے اسمبلی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کے لئے تیار ہیں؟ کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لئے شرائط کا حوالہ دیتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ وہ (مایاوتی) چاہتی ہیں کہ پتھر سے تراشیدہ ہاتھیوں کے مجسمے تیار ہوں ۔ یہ کیسے ممکن ہے ۔ میں اپنا فارمولہ پہلے ہی پیش کرچکا ہوں ۔ قبل ازیں انہوں نے کھلے الفاظ میں کہہ دیا تھاکہ فی الوقت اتحاد کے بارے میں بات چیت نہیں کریں گے ۔ یہ بہتر ہوگا کہ اس بارے میں بات چیت نہ کی جائے ۔ ہندوستان کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست کے42سالہ چیف منسٹر پر زور انداز میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یا اس کی ساجھے دار پارٹیوں کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات ناممکن ہیںکیونکہ وہ سماج کو کس طرح تقسیم کررہے ہیں اور کیسی زبان استعمال کررہے ہیں ۔ دادری قتل کے انسداد میں ریاستی نظم و ضبط مشنری کی نااہلیت کے سوال پر اکھیلش نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے سبب ہی صورتحال ایسی بے قابو نہ ہوسکی جیسا کہ ایک طبقہ چاہتا تھا ۔ انہوں نے پولیس مشنری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہ (پولیس ) بروقت جائے واردات کو پہنچ گئی ۔ حقیقتاً پولیس ہی زخمیوں کو ہاسپٹل لے گئی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کا پیام یہ ہے کہ وہ ملک کو اچھے دن کی راہ پر لے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اچھے دن دکھارہے تھے ، لو جہاد کے راستہ پر چلے گئے ۔ کیا کھائیں کیا پہنیں اور کیا کہیں کا فیصلہ کون کریں؟ وہ(مودی) گوگل سربراہ اور فیس بک کے سی ای او کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں ۔ ہمیں یہ بھول جانا چاہئے کہ کون کیا کھاتا ہے کیا پہنتا ہے اور کیا کہتا ہے ؟

Uttar Pradesh Chief Minister Akhilesh Yadav suggested that an alliance with Congress is possible, Mulayam as PM and Rahul his deputy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں