آئی اے این ایس
پاکستان نے آج بالسٹک میزائل شاہین1-Aکا کامیاب تجربہ کیا۔ ڈان نے یہ اطلا ع دیتے ہوئے وضاحت کی تجربہ کا مقصد اسلحہ نظام کے بعض نئے تکنیکی اور ڈیزائن پیمانہ کی مکرر تصدیق تھا ۔ شاہین ون اے900کلو میٹر کے فاصلہ تک مختلف النوع وار ہیڈ س کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیتوں کا حامل باسلٹک میزائل ہے ۔ بحیرہ عرب میں اس کے اثرات اور تجربہ کے مشاہدین میں اسٹرٹیجک پلانس ڈویژن اور اسٹراٹیجک فورسیس کے عہدیداروں کے علاوہ سائنسداں اور انجینئرس بھی شامل تھے ۔ شاہین1-Aعصری اور ترقی یافتہ گائیڈنس نظام ہے اور بلا چوک نشانہ اس کی اہم ترین خوبی ہے ۔ ایس پی ڈی کے ڈائرکٹر جنرل لفٹننٹ جنرل مظہر جمیل نے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوجی حکمت عملی صلاحیتیں کریڈیبل منیمم ڈیٹرنس پر مبنی ہیں اور اس کا مقصد خطہ میں پر امن بقائے باہم کو یقینی بنانا ہے۔ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے ایک اور غیر معمولی سنگ میل کامیابی کے لئے سائنسدانوں اور انجینئرس کا مبارکباد دی۔
Pakistan Test-Fires New Shaheen 1A Ballistic Missile
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں