پی ٹی آئی
صدربارک اوباما نے کناڈاکے نئے وزیر اعظم جسٹن ترودیو کو10مارچ کو اسٹیٹ ڈنر کے لئے مدعو کیا ہے ۔ وائٹ ہاؤز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ صدر اوباما اور امریکی خاتون اول مشل اوباما کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ترودیو کا خیر مقدم کریں گے ۔ ترودیو کے ساتھ انکی اہلیہ صوفی گروگوائرتردیو بھی ہوں گی ۔ پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ وہ10مارچ2016کو وائٹ ہاؤ زپہنچیں گے ۔ کناڈائی وزیر اعظم کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں گہرائی و گیرائی پیدا ہوگی ۔ دونوں ممالک کی تاریخ کے علاوہ ان کی اقدار بھی مشترک ہیں ۔ ثقافتی اور تجارتی اعتبار سے بھی دونوں کے درمیان تعلقات دیرینہ رہے ہیں ۔ جوش ارنیسٹ نے یہ بھی بتایا کہ تردیو کے اس دورہ کا ایک مقصد باہمی وکثیر جہت مسائل کے حل میں تعاون مقصود ہے ۔ ان میں خصوصی طور پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے علاوہ توانائی، سیکوریٹی اور معیشت سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔
President Obama Will Host Canadian Prime Minister Justin Trudeau At A White House State Dinner
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں