پی ٹی آئی
صدر کانگریس سونیا گاندھی اور پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ کیس میں ہفتہ کے دن دہلی کی ایک عدالت میں پیش ہوں گے ۔ اس دوران ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ ضمانت کی درخواست داخل نہیں کریں گے ۔ پارٹی نے دونوں قائدین کی جانب سے اختیار کی جانیو الی حکمت عملی پر خاموشی اختیار کی جو ہفتہ کی دوپہر عدالت میں پیش ہوں گے ۔ طریقہ کار کے مابق جب کسی ملزم کو طلب کیاجاتا ہے تو وہ پیش ہوتے ہوئے عدالت میں ضمانت کی درخواست داخل کرتا ہے ۔ بصورت دیگر انہیں عدالتی تحویل میں بھیجا جاسکتا ہے ۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ راہل گاندھی ، سونیا گاندھی ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے اور عدالتی تحویل میں جانے کو ترجیح دیں گے تاکہ نیشنل ہیرالڈ کیس کو سیاسی مسئلہ بنا سکیں ۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ہم عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں ۔ صدر کانگریس اور نائب صدر عدالتی عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں ۔ وہ وکلاء کے مشورے پر چلیں گے ۔ عدالت میں سونیا اور راہول گاندھی کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشک سنگھوی نے ان سوالوں کو جواب نہیں دیا کہ آیا سونیا گاندھی اور راہول گاندھی ضمانت کی درخواست کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکمت عملی کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے ۔ میں نے اس مسئلہ پر کسی سے بات نہیں کی ہے ۔ میں اس پر بات نہیں کرسکتا ۔ پارٹی کے کئی سینئر قائدین بشمول ورکنگ کمیٹی کے ارکان اور پارٹی جنرل سکریٹریز اور ارکان پارلیمنٹ یکجہتی کے اظہار کے طور پر راہول گاندھی اور سونیا کے ساتھ عدالت جائیں گے ۔
National Herald case: Sonia, Rahul Gandhi to appear before court on Saturday
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں