پی ٹی آئی، یو این آئی
حکومت آندھرا پردیش نے آج بتایا کہ مائیکرو سافٹ انڈیا، وشاکھا پٹنم میں اپنا ایک سنٹر قائم کرے گی ۔ یہ سنٹر ڈیجیٹلائزیشن مہم کا ایک حصہ رہے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی، مختلف شعبوں میں ترقی پر بھی توجہ دے گی ۔ ٹکنالوجی کی اس کمپنی نے آج حکومت آندھر اپردیش کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں جس کی رو سے کمپنی ریاست میں شہریوں کی خدمات کو بہتر بنانے میں اپنی ٹکنالوجی کا پیشکش کرے گی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ناشتہ پر سی ای اور مائکرو سافٹ ستیہ ناڈیلا سے ملاقات کی ۔ ناڈیلا حیدرآباد کے دورے پر ہیں۔ نائیدو نے ناڈیلا کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ناشتہ کا اہتمام کیا۔ ان دونوں نے تقریبا80منٹ تک تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ناڈیلا نے ریاستی حکومت کو یقین دلایا کہ ان کی کمپنی شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی میں مکمل تعاون کرے گی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے وشاکھا پٹنم میں سنٹر فار ایکسیلنس کے قیام پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا۔ ناڈیلا نے اس بات کا وعدہ کیا کہ آئندہ وہ ضلع اننت پور کا دورہ کریں گے ۔ یو این آئی کے بموجب حکومت آندھر اپردیش اور مائیکرو سافٹ مشترکہ طور پر ریاست کے مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے ایک سافٹ ویر کی تیاری پر کام کریں گے ۔چیف منسٹر اے پی کی رہائش گاپ پر ناشتہ پر نائیدو اور ناڈیلا نے تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات چیت90منٹ تک جاری رہے ۔ بلدی سہولتوں کے فروغ کے علاوہ تعلیم اور زرعی شعبہ میں ترقی کے لئے ایک معاہدہ بھی طے پایا۔ نائیڈو نے ستیہ ناڈیلا پر زور دیا کہ وہ ریاست میں مائیکرو سافٹ آفس قائم کرتے ہوئے ریاست کو آئی ٹی ہب میں تبدیل کرنے کے اقدامات کریں ۔ اس موقع پر وزراء اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب سی ای او مائیکرو سافٹ ستیہ ناڈیلا نے وشاکھا پٹنم میں مائیکرو سافٹ کے سنٹر فار ایکسیلنس کے قیام پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نائیڈو سے تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ جب کبھی ریاست آئیں گے تب وہ ضرور اپنے آبائی ضلع اننت پور کا دورہ کریں گے ۔ اننت پور ، ریاست اے پی میں شامل ہے تاہم ناڈیلا نے حیدرآباد مین تعلیم حاصل کی ۔ یہ شہر اب تلنگانہ کا حصہ بن گیا ہے ۔ دورے کے دوران ناڈیلا نے حکومت اے پی کے ساتھ سٹیزن سرویس میں بہتری اور ڈیجٹلائزیشن کی مہم میں مائیکرو سافٹ کی ٹکنالوجی کو استعمال کرنے کی بابت ایک معاہدہ پر دستخط کئے ۔ اس معاہدہ کے حکومت ، مائیکرو سافٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی ٹکنالوجیکل معلومات سے استفادہ کرے گی۔
Microsoft to set up Centre of Excellence in Visakhapatnam
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں