ان کے اس کارنامہ پرحیدرآباد اور ملک کے دیگر مختلف زبانوں کے اخبارات نے ان پر خصوصی مضامین شائع کئے وہیں ہندی نیوز چینل زی ٹی وی نے ان پر ایک خصوصی راست پروگرام بھی پیش کیا 29/نومبر کو اسٹار پلس چینل پر مشہور اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے پیش کئے جانے والے ہفتہ واری پروگرام "آج کی رات ہے زندگی" میں اظہر مخصوصی کو پیش کرتے ہوئے انکی خدمات کی زبردست ستائش کی گئی۔
اس پروگرام میں امیتابھ بچن نے اظہر مخصوصی سے پوچھا کہ اتنے اچھے پروگرام کا آئیڈیا انہیں کیسے آیا؟
تو انہوں نے بھرآئی ہوئی آواز میں کہا کہ بھوک کیا ہوتی ہے اسے میں نے اپنے والد کی مؤت کے بعد بہت قریب سے دیکھا ہے۔ اظہر مخصوسی نے بتایا کہ مفت کھانے کے اس پروگرام کے آغازسے قبل وہ ایک راستہ سے گزر رہے تھے کہ سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ایک عورت کو دیکھا اور قریب ہی دکاندار سے پوچھا کہ اس عورت کو کیا ہوا ہے تو اس نے بتایا کہ تین دنوں سے اس عورت نے کچھ نہیں کھایا تب فوری اظہر مخصوصی نے ہوٹل سے کھانا خریدکر اس عورت کو کھلایا اسکے بعد انہوں نے ٹھان لیا کہ وہ بے گھر اور غریب لوگوں کو روز کھانا کھلائیں گے اسکے بعد انہوں نے روزآنہ 20/انسانوں کو اسی مقام پر کھانا کھلانے کا آغاز کیا جوکہ انکی اہلیہ خود گھر میں تیار کرتی تھیں۔
اب روزآنہ اظہر مخصوصی اسی دبیر پورہ فلائی اوؤر برج کے نیچے 150/بے گھر اور غریب لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔
اتنے لوگوں کے پکوان کیلئے اب انہوں نے باقاعدہ باورچی بھی رکھ لئے ہیں اور اب انکے اس کام کو دیکھتے ہوئے کئی دردمند لوگ ان سے رابطہ کر رہے ہیں اور مختلف پوشیدہ طریقوں سے ان کی مدد کر دیتے ہیں۔
امیتابھ بچن کے اس پروگرام میں حیدرآباد ہی کے ایک اور سپوت ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق رکن پارلیمان محمد اظہرالدین نے بھی شرکت کی اور اظہر مخصوصی کے کام کو سراہتے ہوئے تیقن دیا کہ وہ خود کسی دن دبیر پورہ فلائی اوؤربرج پہنچ جائیں گے اور جو کچھ بھی مدد درکار ہو اسے پورا کرینگے۔
اظہر مخصوصی کی کرکٹ سے دلچسپی کو دیکھتے ہوئے محمد اظہرالدین نے اس پروگرام کے دؤران انہیں ایک کرکٹ کٹ بھی بطور تحفہ پیش کی ۔ اظہر مخصوصی اسی علاقہ میں ایک مفت دواخانہ بھی چلاتے ہیں اور ساتھ ہی طلبہ کیلئے ایک ٹیوشن سنٹر بھی مفت چلایا جاتا ہے۔ اسی طرح وہ موسم سرماء میں رات کے اوقات میں فٹ پاتھ پر سونے والے بے گھر افراد میں گرم کپڑے بھی تقسیم کرتے ہیں۔
اب گزشتہ 79/دنوں سے اظہر مخصوصی دبیر پورہ برج کیساتھ ساتھ گاندھی ہسپتال کے باہر بھی بے گھر و غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں ۔ ٹاملناڈو کے چنئی میں زبردست بارش سے ہونے والی تباہی کے بعد وہاں کے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے اظہر مخصوصی راحتی اشیائے ضروریہ لیکر چنئی پہنچ گئے اور وہاں بھی ان اشیاء کو بلا مذہب و ملت تقسیم کرکے لوٹ آئے ہیں ۔
Meals under a bridge: The story of Azhar Maqsusi who feeds the poor with his own money
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں