مہاراشٹرا اسمبلی - بارس میں رقص کے مسئلہ پر خاتون کانگریسی ارکان کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-18

مہاراشٹرا اسمبلی - بارس میں رقص کے مسئلہ پر خاتون کانگریسی ارکان کا احتجاج

ناگپور
یو این آئی
“گائے کو بچاؤ بائی( خاتون) کو نچاؤ “نعرے لگاتے ہوئے آج یہاں مہاراشٹرا اسمبلی کے جاری سرمائی اجلاس کے دوران کانگریس کی خاتون اراکین اسمبلی نے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر م خانوں کو بند کرے اور حال میں سپریم کورٹ کی جانب سے اجازت حاصل کئے ڈانس بار کو دوبارہ بند کرنے کے لئے سخت قانون مرتب کرے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں رقص کی محفلیں سجانے والے ڈانس بار پر سابقہ کانگریس حکومت نے پابندی عائد کردی تھی جس کے خلاف بار مالکان نے پہلے ممبئی ہائی کورٹ پھر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کے دوران سپریم کورٹ نے ڈانس بار پر عائد پابندی کو غیر قانونی قراردیا تھا ۔ احتجاج کرنے والی خاتون ارواکین اسمبلی نے ریاست کی بی جے پی قیادت والی حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے اس معاملے میں صحیح پیروی نہیں کیے جانے کے سبب سپریم کورٹ نے ان ڈانس بارس پر عائد پابندی کو ہٹا دیا تھا۔ کانگریس رکن اسبلی یشومتی ٹھاکر نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت گائے کے تحفظ کے لئے تو قانون تشکیل کرنے میں کامیاب ہوگئی لیکن خاتون کی عصمت اور اس کی آن و شان کو بچانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ ریاستی اسمبلی میں کانگریس کی واحد خاتون مسلم رکن قانون ساز کونسل حسنی بانو خلیفے نے کہا کہ کانگریس حکومت مین ڈانس بار پر پابندی عائد کی تھی تاکہ نئی نسل تباہی و بربادی کے دہانے پر نہ پہنچے، نیز ڈانس بار کی وجہ سے کئی ایک گھر برباد ہوگئے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ کلچر والی اس حکومت نے ڈانس بار پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کے لئے نہ ہی سپریم کورٹ میں کوئی ٹھوس قدم اٹھایااور نہ ہی اس کی یہ منشای تھی کہ ڈانس بار پر عائد پابندی برقرار رہے یہی وجہ ہے کہ سپریم کوٹ نے اپنے فیصلے میں عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دیا۔

Maharashtra Assembly dancing in bars Congress women members protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں