اردو نیوز (سعودی عرب)
سعودی وزارت حج نے عمرہ کمپنیو کو خبردار کیا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معتمرین و زائرین کو نامناسب جگہوں پر نہ ٹھہرائیں ، ورنہ انہیں سخت کارروائی کا سامناکرنا پڑے گا ۔ وزارت حج نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اگر کسی کمپنی کے زائرین دونوں مقدس شہروں میں رہائش کے بغیر پائے گئے تو وزار ت ان کے لئے دستیاب ہوٹلوں میں خود انتظام کرے گی اوراس کی لاگت کمپنی کی بینک ضمانت سے منہا کرلی جائے گی۔ معتمرین اپنی مرضی سے رہائش اور ٹرانسپورٹ کے ذرائع ای ٹریک کے ذریعے تبدیل کرسکتے ہیں ۔ وزارت نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور زائرین عمرہ کی آمد سے قبل ہی ان کے رہنے اور ٹرانسپورٹ کے لئے بہتر انتظامات کا اہتمام کریں ۔ روزنامہ مکہ میں شائع شدہ بیان کے مطابق عمرہ کمپنیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ معتمرین و زائرین کا ڈیٹا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ای ٹریک کے ذریعے ان کی رہائش سے منسلک کردیں۔ اگر کوئی ڈیٹا غلط ثابت ہو ا تو ذمہ دار کمپنیوں سے پوچھ گچھ ہوگی ۔ اور انہیں سزا کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ عازمین عمرے کے لئے جن ہوٹلوں اور دوسری عمارتوں کا انتظام کیاجارہا ہے وہ محکمہ سیاحت سے منظور شدہ ہونے چاہئیں اور محکمہ شہری دفاع کی جانب سے انہیں لائسنس ملا ہوا ہو۔ ان دونوں شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب عمرہ کمپنی کو سزا دی جائے گی اور اس کا اجازت نامہ بھی منسوخ کیاجاسکتا ہے ۔ تمام کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی جاچکی ہے کہ وہ وزارت حج کو روزانہ کی بنیاد پر مکہ اور مدینہ میں موجود زائرین و معتمرین کی حقیقی تعداد سے آگاہ کرتی رہیں۔ عمرہ کمپنیاں اس بات کی بھی پابند ہیں کہ ان کے ٹرانسپورٹ کے ذرائع وزارت سے منظور شد ہوں ۔
Fines for inappropriate accommodation for visitors of holy cities
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں