پاریکرہندوستان، آئی ایس کے خلاف کاررائیوں میں حصہ لینے تیار۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-17

پاریکرہندوستان، آئی ایس کے خلاف کاررائیوں میں حصہ لینے تیار۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے پرچم تلے دہشت پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس کے خلاف کاروائی کرسکتا ہے ، بشرطیکہ عالمی ادارہ اس ضمن میں کوئی قرار داد منظور کرے۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے جو واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب ایشٹن کارٹر سے اہم ملاقات کے بعد واپس ہوئے ہیں یہ بھی کہا کہ ہندوستان آئی ایس آئی ایس کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرتا رہا ہے اور اس میں اضافہ کیاجائے گا ۔ پاریکر نے وجئے دیوس کے موقع پر یہاں انڈیا گیٹ پر امر جوان جیوتی پر پھول چڑھانے کے بعد کہا کہ ہم نے یہ واضح کردیاہے کہ اگر اقوام متحدہ میں قرار داد منظور کی جائے اور اگر اقوام متحدہ کا پرچم اور مشن ہو تو ہندوستان کی پالیسی کے مطابق ہم اس میں حصہ لیں گے ۔ وہ آئی ایس آئی ایس کے خلاف کارروائیوں میں ہندوستان کی امکانی شراکت سے متعلق سوالات کا جواب دے رہے تھے ۔ صراحت کے ساتھ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان اقوام متحدہ کے پرچم تلے آئی ایس آئی ایس کے خلاف کارروائی کرے گا؟انہوں نے کہا یہ اس پر منحصر ہے کہ اقوا م متحدہ کوئی قرار داد منظور کرتا ہے یا نہیں۔ ہندوستان نے جاریہ ماہ کے اوائل میں دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ پیرس میں اولین بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی تھی تاکہ اسلامک اسٹیٹ نامی دہشت گرد گروپس کے پوشیدہ اور خفیہ مالیاتی نٹ ورکس سے نمٹنے پر غوروخوض اور کوئی میکانزم وضع کیاجاسکے ۔ ہندوستانی سیکوریٹی اداروں کا کہنا ہے کہ فی الحال تقریبا 20ہندوستانی ، عراق اور شام مین آئی ایس آئی ایس کے لئے لڑ رہے ہیں جن میں ممبئی کے مضافاتی علاقہ کلیان سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان آسٹریلیا میں مقیم کشمیری ، تلنگانہ کا ایک نوجوان ، کرناٹک کا ایک نوجوان ، عمان میں مقیم ایک ہندوستانی اور سنگا پور میں مقیم ایک ہندوستانی شامل ہیں ۔

India ready for operation against ISIS if UN adopts resolution: Manohar Parrikar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں