راجیو گاندھی کے قاتل جیل میں ہی رہیں گے - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-03

راجیو گاندھی کے قاتل جیل میں ہی رہیں گے - سپریم کورٹ

نئی دہلی
یو این آئی، آئی اے این ایس
سپریم کورٹ نے آج رولنگ دی کہ حکومت ٹاملناڈو کو1991ء سری پیر مبدورراجیو گاندھی قتل کیس کے مجرموں کی سزا معاف کرنے یا انہیں رہا کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ۔ چیف جسٹس آف انڈیا ایچ ایل دتو اور جسٹس ایف ایم آئی خلیفۃ اللہ ، پی چندر گھوش ، ابھئے منوہر سپرے اور اودئے اومیش للت پر مشتمل پانچ رکنی دستوری بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومت صرف مرکز سے مشاورت کرتے ہوئے مجرمون کی سزا معاف کرسکتی ہے یا انہیں رہاکرسکتی ہے کیونکہ اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کی جانب سے کی جارہی ہیں اور اسی کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ بنچ نے کہا کہ حکومت ٹاملناڈو کو کسی بھی صورت میں سزا معاف کرنے یا مجرموں کو رہا کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ یہ اختیار صرف مرکزی حکومت کے پاس ہے۔ سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے جو مرکز کی طرف سے پیش ہوئے، دستوری بنچ کو بتایا کہ راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرم کسی نرمی یا رحم کے مستحق نہیں ۔ سابق وزیر اعظم کابر بریت آمیز قتل ، مجرمانہ سازش کا نتیجہ تھا جس میں بیرونی شہری ملوث تھے۔آخر کس قسم کے رحم کا مظاہرہ کیاجاسکتا ہے اس کا آپ ہی وک جائزہ لینا ہوگا ۔ صدر جمہوریہ اور گورنر(ٹاملناڈو) نے بھی ان کی درخواست رحم کو مسترد کردیا ہے لہذا اب کس رحم کی بات کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت ٹاملناڈو نے راجیو گاندھی قتل کیس کے سات مجرموں وی سری ہرن مروگن، سناتھن، رابرٹ پائیس، جئے کمار بنلینی، روی چندرن اور اریوو کی سزا معاف کرنے اورانہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Rajiv Gandhi's killers to stay in jail, Supreme Court upholds its decision

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں