یو این آئی
کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں ہی نے حالیہ تبدیلیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں قربت کی امید ظاہر کی ۔ تحریک انصاف پارٹی کے لیڈر عمران خان نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں آج نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ خیر سگالی ملاقات میں خان نے دونوں ممالک کے تعلقات میں حالیہ تبدیلیوں کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے قربت بڑھے گی ۔ عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے وزیرا عظم مودی سے کہا کہ مفادات حوصلہ سبو تاج کوشش کرسکتے ہیں لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہنا چاہئے ۔ خان نے ایک ٹی وی چیانل کے ایک پروگرام ایجنڈہ آج تک میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کو چاہئے کہ عوام سے امن کے فوائد کی وضاحت کریں انہوں نے کہا کہ مودی سے انہوں نے بڑی گرمجوشانہ اور اطمینان بخش بات چیت کی ہے۔ عمران خان نے کہا میں نے کئی وزرائے اعظم اور قائدین سے ملاقات کی اور بات چیت کی لیکن ایسے پرسکون انداز میں بہت کم ہی کسی سے گفتگو ہوئی جیسی مودی سے ہوئی ۔ پاکستان کے سیاستداں نے کہا کہ وہ ہند۔ پاک بات چیت کے قطعی نتیجہ کے بارے میں پر امید اور مثبت رائے رکھتے ہیں۔
Pakistan Tehreek-e-Insaf Party Chief Imran Khan Meets PM Narendra Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں